(NOTE: The Book cover may vary if published by different companies.)
Author: Gul Sher Butt, Athar Ismail, Usman Nasir, Shehzad Rafique
Categories: Urdu Literature
Pages: 180
Publisher: Sang-e-meel
Cover: Hardback
Book description :
یہ طے کرنا مشکل ہے کہ یہ کتاب گلزار کی فلم ماچس ( منظر نامہ ) کی کہانی ہے یا گورنمنٹ کالج کے تین دوستوں گل شیر بٹ، اطہر اسماعیل اور عثمان ناصر کی ۔۔۔
گل شیر شعبہ تعلیم سے وابستہ ہیں اور قانون میں پی ایچ ڈی میں لیکن ان کی جستجو کا اصل محور تفحصِ گلزار ہے۔ جس کی پہچان اب گلزار ہیں۔ اطہر اسماعیل یوں تو لمحہ حال میں بطور آر پی او (ڈی آئی جی) شیخو پورہ اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔ قائد اعظم یونیورسٹی سے انٹر نیشنل ریلیشن میں ماسٹرز ہیں لیکن عمدہ تحریر فنون لطیفہ اور موسیقی کی طرف کھینچے چلے جاتے ہیں ۔ عثمان ناصر کاروبارِ دنیا سے منسلک تو ہے لیکن اس کی روح ادب سے جڑی ہوئی ہے۔
ان تینوں میں دوستی کی وجہ گورنمنٹ کالج لاہور کے علاوہ آرٹ سے محبت یعنی گلزار ہیں ۔ آرٹ سے شغف ہی ان تینوں کو شہزاد رفیق کے پاس لے آیا جو پاکستان کے معروف فلم پروڈیوسر، ہدایت کار اور مصنف ہیں۔ گھونگھٹ ، نکاح، رخصتی، سلاخیں، محبتاں سچیاں، عشق خدا، سلیوٹ جیسی فلمیں تخلیق کر چکے ہیں۔ ان کی تخلیقی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے اعتراف میں حکومت پاکستان کی طرف سے انہیں تمغہ امتیاز سے نوازا گیا اور آج کل پاکستان فلم پروڈیوسر ایسوسی ایشن کے چیرمین کے طور پر بھی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔ ۔