
Description
Author:
RAHAMAN ALI
Categories: Biography
Pages:
Publisher: Books Corner
Cover: Softcover
Book description :شاید ہی کسی اور شخص کے متعلق اتنا کچھ لکھا گیا ہو جتنا کہ محمد علی کے بارے میں۔ بلاشبہ وہ دنیا بھر میں سب سے زیادہ چاہا جانے والا سپورٹس مین تھا۔ اپنے دورِ عروج میں وہ دنیا کا سب سے مشہور شخص تھا۔ اِس کے باوجود اُسے سب سے زیادہ جاننے والے شخص، یعنی اس کے اکلوتے بھائی اور قریب ترین دوست رحمان علی کی آواز تاحال ہم تک نہیں پہنچی تھی۔
کوئی بھی اور شخص رحمان علی سے بڑھ کر محمد علی کے قریب نہیں تھا۔ کیسیئس اور رُڈولف آرنیٹ کلے کے ہاں جنم لینے والے دونوں بھائیوں نے اکٹھے پرورش پائی، ساتھ رہے، مل کر ٹریننگ کی، سفر کیے اور گلی محلوں سے لے کر رِنگ تک ہر جگہ اکٹھے لڑے۔
ہمہ وقت اپنے بھائی کی صحبت میں رہنے والے رحمان علی نے اُس کے بہترین اور بدترین پہلوؤں کو دیکھا: مذاق کرنے میں بے رحم اور حاسد بڑا بھائی، بے باک وکیل، شوہر اور باپ۔ اِس کتاب میں وہ معروف کہانیوں کے بارے میں اندر کی بات بتاتا ہے، اور ایسی کہانیاں بھی جو ہم نے پہلے کبھی نہیں سنیں۔ وہ ایک فخر مند، اپنے مؤقف پر ڈٹ جانے والے مگر اکثر زیادتیوں کا نشانہ بننے والے آدمی کی رنگارنگ اور بہت عمیق تصویر پیش کرتا ہے۔
اِس غیر معمولی اور بے لاگ یادداشت میں رحمان ایک کہیں زیادہ ہمہ جہت اور ذاتی کہانی بیان کرتا ہے جو عظیم محمد علی کے متعلق کسی بھی اور کتاب سے بڑھ کر ہے – یعنی دو بھائیوں کی کہانی جو پیدائش سے لے کر آخر دم تک ساتھ ساتھ رہے۔ یہ کتاب بیسویں صدی کی ایک نہایت مشہور اور مثالی شخصیت کو ایک اہم ترین تناظر میں پیش کرتی ہے۔
---
رحمان علی باکسنگ کے لیجنڈ محمد علی کا اکلوتا بھائی ہے۔ کوئی بھی اور شخص محمد علی کے اتنا قریب نہیں رہا – بھائیوں اور بہترین دوستوں کی حیثیت میں وہ اکٹھے رہے، مل کر ٹریننگ کی اور زندگی کے اہم ترین تجربات کا اکٹھے سامنا کیا –’’نیشن آف اسلام‘‘ میں محمد علی کی شمولیت سے لے کر جارج فورمین کے خلاف طوفانی مقابلے تک، اور اُس کے بعد بھی۔ رحمان نے محمد علی کو مشق کروائی اور اُس کے قریبی حلقے میں شامل رہا، اپنے بھائی کے سارے کیریئر میں ایک معتمدِ خاص اور ذاتی باڈی گارڈ کا کردار ادا کیا۔ رحمان 1972ء میں خود بھی بطور ہیوی ویٹ باکسر ریٹائر ہوا تو چودہ مقابلے جیت چکا تھا جبکہ تین ہارا اور ایک میں برابر رہا۔ وہ لُوئس وِل (Louisville)، کینٹکی میں مقیم ہے۔
--
یاسر جواد ترجمہ کے میدان میں نہایت وسیع اور متنوع تجربہ رکھتے ہیں۔ ان کا پہلا ترجمہ فرانز کافکا کا ناول ’’مقدمہ‘‘ (1995ء) تھا۔ وہ اب تک سائنس، فلسفہ، الٰہیات، تاریخ، مذاہب اور نفسیات کے موضوع پر 170 سے زائد کتب کا ترجمہ کر چکے ہیں۔ ان میں سیمون دی بووا (عورت)، ہیروڈوٹس (تواریخ)، کارل ساگان (کاسموس)، سٹیفن ہاکنگ (وقت کی مختصر تاریخ) سمیت سر لائیٹنر، کیرن آرم سٹرانگ (خدا کی تاریخ)، سعدی شیرازی (گلستان و بوستان)، ایڈورڈ سعید (ثقافت اور سامراج)، ٹیری ایگلٹن اور فلپ کے حتی (تاریخ عرب) جیسے مصنّفین کی تخلیقات شامل ہیں۔ اُن کی تحقیقی کتاب ’’سو عظیم فلسفی‘‘ کے چار ایڈیشن شائع ہوئے۔ ’’انسائیکلوپیڈیا ادبیات عالم‘‘ اور 2500 صفحات پر مشتمل ’’عالمی انسائیکلوپیڈیا‘‘ ترتیب دیا۔ وِل ڈیورانٹ کی ’’انسانی تہذیب کے معمار‘‘ سمیت متعدد تحریروں کا ترجمہ کیا اور مشہور کتاب ’’داستانِ فلسفہ‘‘ کی ایڈیٹنگ کے فرائض انجام دیے۔ ان دنوں وِل ڈیورانٹ ہی کی عظیم الشان کتاب ’’تہذیب کی کہانی‘‘ کا مکمل ترجمہ کر رہے ہیں۔ بلاشبہ یہ اُردو کی تاریخ میں ترجمے کا سب سے بڑا پراجیکٹ ہے۔
Refund Policy
We have a 5-day return policy, which means you have 5 days after receiving your item to request a return.
CONDITIONS FOR RETURN :
- To be eligible for a return, your item must be in the same condition that you received it, unworn or unused, with tags, and in its original packaging.
- You’ll also need the receipt or proof of purchase.
please let us know within 7 days of delivery in order for us to replace the product for you with no extra cost.
VALID REASON TO RETURN AN ITEM:
- Delivered product is damaged (i.e. destroyed or broken such as torn pages or damaged binding.)
- Delivered product is incorrect (they have received the book(s) they did not ask for.)
NOTE: Please note that after this time, no request for returns will be entertained. Therefore, it is highly recommended that once you receive your parcel, open it immediately and inspect the book(s), so any requests for returns can be made in time. If you are not satisfied with the quality of a book, you may return it for a full refund on the book's price. Please note that delivery charges are non-refundable.
FOR MORE INFO/INQUIRIES
EMAIL: books.villa0518@gmail.com.
WHATSAPP: +92 334 4334741
INSTAGRAM: booksvilla4u
FACEBOOK: booksvilla
Refunds
We will notify you once we’ve received and inspected your return, and let you know if the refund was approved or not. If approved, you’ll be automatically refunded on your original payment method. Please remember it can take some time for your bank or credit card company to process and post the refund too.