Description
Author: Dr. Nasir Abbas Nayyer
Categories: urdu books
Pages:
Publisher: Sang_e_meel
Cover: Hardback
Book description :
متفرق تنقیدی مقالات پر مشتمل ناصر عباس نیّر کا یہ تازہ مجموعہ چار حصوں میں منقسم ہے۔ پہلے حصے میں شامل مقالات زیادہ تر نظر ی مباحث سے متعلق ہیں ۔جیسے: مطالعہ کیسے کیا جائے، عالمگیریت کا ثقافت اور ترجمے سے کیا رشتہ ہے، تانیثیت کی چوتھی لہر کا اختصا ص کیا ہے؟ دوسرے حصے میں شاعری کو موضوع بنایاگیا ہے۔ اس میں پہلے شاعری اور استعارے کے مسئلے کی مختلف جہات کو تفصیل سے مگر نئی بصیرتوں کی روشنی میں واضح کیا گیا ہے اورمجید امجد، ڈیرک والگوٹ، ساقی فاروقی ، زاہد ڈار اور علی محمد فرشی کی نظموں کو نئے زاویوں سے سمجھنے کی سعی کی گئی ہے۔
تیسراحصہ نئے اور پرانے فکشن کے مطالعے پر مبنی ہے۔ الف لیلہ ولیلہ کی شہر زاد کیسے عالمی ادب کا ایک اہم کردار بنی ہے اور اکثر لکھنے والوں کے لیے ایک چیلنج ثابت ہوئی ہے، اس کا تحقیقی وتنقیدی جائزہ لیا گیا ہے۔ نذیر احمد کے ناول ایامیٰ میں کیسے جدیدیت و روایت کی اس کشمکش کی ابتدائی صورت ظاہر ہوئی، جو ہمارےادب ، ثقافت اور سماج میں آج بھی دیکھی جاسکتی ہے، اس کا مطالعہ کیا گیا ہے۔انتطار حسین کے افسانو ں کا مطالعہ، پہلی بار ماحولیاتی تناظر میں کیا گیا ہے۔ بورخیس، کافکا، اورحان پاموک اور اکرام اللہ کے فکشن کے تجزیو ں کےساتھ ساتھ اردو افسانے میں مزاحمت کا تفصیلی جائزہ بھی اسی حصے میں شامل ہے۔ جب کہ کتاب کے چوتھے حصے میں متفرق موضوعات پر مضامین شامل ہیں۔ اکیسویں صدی میں اردو تنقید کن سوالوں سے دوچار ہے اور شمس الرحمٰن فاروقی کی تنقید کن کن ہیئتی ،علمیاتی اور تہٰذیبی مسائل سے نبرد آزما ررہی ہے ، ان کا تجزیہ کیا گیا ہے۔
مصنف کے بارے میں: ڈاکٹر ناصر عباس نیر عہد ِ حاضر کے ممتاز نقاد اور افسانہ نگار ہیں۔ وہ اردو میں مابعد نوآبادیاتی مطالعات کے بنیاد گزار ہیں۔ ان کی تنقیدی کتب میں ’جدیداور مابعد جدید تنقید‘، ’لسانیات اور تنقید‘، ’متن سیاق اورتناظر‘، ’مجید امجد: حیات، شعریات اور جمالیات‘،’ مابعد نوآبادیات: اردو کے تناظر میں‘،’ ثقافتی شناخت اور استعماری اجارہ داری‘، ’اردو ادب کی تشکیل جدید‘(دو مرتبہ ایوارڈ یافتہ )، ’اُس کو اِک شخص سمجھنا تو مناسب ہی نہیں‘(ایوارڈ یافتہ)،نظم کیسے پڑھیں‘،’ جدیدیت اور نو آبادیات‘ اور دیگر کتب شامل ہیں۔ ’ایک زمانہ ختم ہوا ہے ‘،ان کے افسانوں کاچوتھا مجموعہ ہے ۔’ خاک کی مہک‘ ’ فرشتہ نہیں آیا‘ اور’ راکھ سے لکھی گئی کتاب‘ ان کے پہلے تین مجموعوں کے نام ہیں۔ وہ اردو سائنس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل کے عہد ے پرفائز رہے ہیں اور آج کل اورینٹل کالج ،پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ء اردو سے وابستہ ہیں
Refund Policy
We have a 5-day return policy, which means you have 5 days after receiving your item to request a return.
CONDITIONS FOR RETURN :
- To be eligible for a return, your item must be in the same condition that you received it, unworn or unused, with tags, and in its original packaging.
- You’ll also need the receipt or proof of purchase.
please let us know within 7 days of delivery in order for us to replace the product for you with no extra cost.
VALID REASON TO RETURN AN ITEM:
- Delivered product is damaged (i.e. destroyed or broken such as torn pages or damaged binding.)
- Delivered product is incorrect (they have received the book(s) they did not ask for.)
NOTE: Please note that after this time, no request for returns will be entertained. Therefore, it is highly recommended that once you receive your parcel, open it immediately and inspect the book(s), so any requests for returns can be made in time. If you are not satisfied with the quality of a book, you may return it for a full refund on the book's price. Please note that delivery charges are non-refundable.
FOR MORE INFO/INQUIRIES
EMAIL: books.villa0518@gmail.com.
WHATSAPP: +92 334 4334741
INSTAGRAM: booksvilla4u
FACEBOOK: booksvilla
Refunds
We will notify you once we’ve received and inspected your return, and let you know if the refund was approved or not. If approved, you’ll be automatically refunded on your original payment method. Please remember it can take some time for your bank or credit card company to process and post the refund too.