Description
Author: MASUD HUSSAIN KHAN
Pages: 320
Year: 2020
Categories: AUTOBIOGRAPHY
BOOK DESCRIPTION:
وُرودِ مسعود‘ پیرِ ہفتاد سالہ کے پختہ کار ذہن و دماغ کی ’سیرس‘ گفتگو ہی کا نام نہیں ہے بلکہ اس میں ’بازیچۂ اطفال‘ کے معصوم جلوؤں کی جھلک، مستِ بہار اور نوبہارِ ناز کا تذکرہ، بتانِ فرنگ اور نازنینانِ پیرس کے جلوے اور ’عشقِ برقع نشیں‘ بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ یورپ اور ہندوستان کے موقراداروں کی ادبی و تہذیبی تصویریں، جامعہ ملّیہ اسلامیہ اور علی گڑھ یونیورسٹی کے سیاسی داؤپیچ بھی اس کے مشمولات میں اہم ہیں۔ اشخاص اور اداروں کو سمجھنے اور ان کے ساتھ نباہنے میں ’جلوۂ گل‘ سے ’موجِ خوں‘ تک ان کے تجربات اور احساسات کی بازگشت خودنوشت کے اوراق کی زینت ہے۔ مسعود صاحب کا کمال یہ ہے کہ انہوں نے بڑی دیانتداری اور عالی ہمّتی سے اپنے سفرِحیات کی داستان میں وہ واقعات اور احساسات بھی قلم بند کر دیے جن کے لکھنے سے نقضِ امن کا خطرہ لاحق ہو سکتا تھا۔ ایسا لگتا ہے کہ وہ اپنے قاری کو رازِدرونِ میخانہ میں شریک کرنا چاہتے ہیں لیکن اس شرط کے ساتھ
بے چشم دل نہ کر ہوسِ سیرِ لالہ زار
یعنی یہ ہر ورق ورقِ انتخاب ہے
(وہاج الدین احمد علوی)
ڈاکٹر مسعود حسین خاں صاحب کیا کیا کچھ ہیں، اس کا بیان ایک دفتر کا متقاضی ہے۔ علم بٹورنا اور علم بانٹنا آپ کا مشغلہ رہا ہے۔ مسعود حسین خاں صاحب کا تعلق قایم گنج کی پٹھانوں کی مشہور بستی میں ایک معروف پٹھان خاندان سے ہے۔ وہ پیدا ہونے کے لیے پہلی بڑی جنگ کے خاتمے کا انتظار کر رہے تھے۔ شاید یہ دیکھنا چاہتے تھے کہ انگریزوں نے قومی رہنمائوں کو جو جھانسہ دے رکھا تھا کہ جنگ کے خاتمے پر آزادی عنایت ہو گی، اس کا کیا حشر ہوتا ہے۔ آپ بیتی لکھنا مشکل کام ہے اور اس کا ادب میں ایک مقام ہے۔ آپ بیتی لکھنا ایک مشکل راہ پر قدم رکھنا ہے۔ توازن کا خاص خیال رکھنا پڑتا ہے۔ کہیں شخصی پسند یا ناپسند واقعات پر کوئی رنگ چڑھا دے لیکن ’’ورودِ مسعود‘‘ آپ کے سامنے ہے۔ بعض تلخ باتیں آ گئی ہیں کیوں کہ مسعود صاحب انہیں چُھپا نہیں سکتے تھے۔ ان کی بے باکی اورصاف گوئی اس کی متحمل نہیں ہو سکتی تھی۔
ڈاکٹر راج بہادگوڑ
ورودِ مسعود ایک کامیاب خودنوشت ہے..... اس کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ اس کا مصنف راست گو ہے اور اس نے اپنی داستانِ حیات اس طرح بیان کی ہے کہ نہ تو اس کی ذات ، واقعات، ماحول، مقامات اور فضا کے بیان میں گم ہے اور نہ اس قدر نمایاں کہ یہ محسوس ہو کہ اس کتاب کے لکھنے کا مقصد خود اپنے کو خراجِ عقیدت پیش کرنا ہے۔
ڈاکٹر صغریٰ مہدی
حقیقت یہ ہے کہ اگر یہ کہا جائے کہ اس زمانے کی آپ بیتیوں میں اس آپ بیتی کو ایک منفرد حیثیت حاصل ہے تو غلط نہ ہو گا۔
پروفیسر ظہیر احمد صدیقی
ڈاکٹر مسعود حسین خاں ہمارے ان اہلِ قلم میں سے ہیں جن کے علمی کام، اُردو زبان کا سرمایہ افتخار ہیں۔ ہم ڈاکٹر صاحب کے ممنون ہیں کہ ہم نے ان کی کتابوں کے مطالعے سے خوف اور بے آرامی کے علاوہ علم بھی حاصل کیا۔ گو یہ علم اب تک ہماری کسی حرکت سے ظاہر نہیں ہوا، لیکن یہ فخر کیا کم ہے کہ ہم ڈاکٹر صاحب کے خوانِ علم کے ریزہ چین ہیں۔
مشفق خواجہ
میرے استادِ محترم پروفیسر مسعود حسین خاں اُردو کے صفِ اوّل کے ادیب، نقّاد اور ماہرِلسانیات ہیں۔ وہ ایک اعلیٰ درجے کے شاعر بھی ہیں، لیکن ان کی علمی اور ادبی حیثیت ان کی شاعرانہ شخصیت پر کچھ اس طرح چھا گئی ہے کہ بعض لوگ تو اس حقیقت سے بھی آگاہ نہیں کہ مسعود صاحب ان تمام صفات کے ساتھ ساتھ ایک اچھے شاعر بھی ہیں۔ اُردو کے مسائل پر انہوں نے جو اداریے لکھے تھے اور جو بعد میں ’اُردو کا المیہ‘ کے نام سے شائع ہوئے تھے وہ اُردو کی تاریخ کا اہم حصہ ہیں۔ اس موضوع پر ان کے تمام مضامین کے مجموعے کا ایک ایک لفظ مستند ہے۔
ڈاکٹر خلیق انجم
ایک مصنف کی حیثیت سے ڈاکٹر مسعود حسین خاں کی شخصیت کثیر جہاتی ہے۔ ماہرِ لسانیات، محقق، نقّاد، اُردو تحریک کا فعّال قلم کار، شیاع اور آپ بیتی نگار۔ تحقیق ان کی ادبی شخصیت کا نمایاں ترین پہلو ہے۔ ڈاکٹر مسعود حسین اُردو کے ممتاز محققوں میں سے ہیں۔ تدوین کے میدان میں ان کے حریف کم ہیں۔ ان کی قدرشناسی میں مَیں کسی سے پیچھے نہیں۔
پروفیسر گیان چند جین
پروفیسر مسعود حسین خاں اُردو علم و ادب کی ایک قدآور اور سربرآوردہ شخصیت ہیں۔ گیتوں اور غزلوں سے لے کر تحقیق و تنقید، لسانیات، اسلوبیات، اقبالیات، صوتیات اور سوانح تک ان کے علمی تبحر اور فنی سلیقے نے تاریخ زبان اُردو ادب میں ہمیشہ زندہ رہنے والے کارنامے انجام دیے ہیں۔
احمد ندیم قاسمی
Refund Policy
We have a 5-day return policy, which means you have 5 days after receiving your item to request a return.
CONDITIONS FOR RETURN :
- To be eligible for a return, your item must be in the same condition that you received it, unworn or unused, with tags, and in its original packaging.
- You’ll also need the receipt or proof of purchase.
please let us know within 7 days of delivery in order for us to replace the product for you with no extra cost.
VALID REASON TO RETURN AN ITEM:
- Delivered product is damaged (i.e. destroyed or broken such as torn pages or damaged binding.)
- Delivered product is incorrect (they have received the book(s) they did not ask for.)
NOTE: Please note that after this time, no request for returns will be entertained. Therefore, it is highly recommended that once you receive your parcel, open it immediately and inspect the book(s), so any requests for returns can be made in time. If you are not satisfied with the quality of a book, you may return it for a full refund on the book's price. Please note that delivery charges are non-refundable.
FOR MORE INFO/INQUIRIES
EMAIL: books.villa0518@gmail.com.
WHATSAPP: +92 334 4334741
INSTAGRAM: booksvilla4u
FACEBOOK: booksvilla
Refunds
We will notify you once we’ve received and inspected your return, and let you know if the refund was approved or not. If approved, you’ll be automatically refunded on your original payment method. Please remember it can take some time for your bank or credit card company to process and post the refund too.