{"product_id":"the-giver-دی-گیور","title":"THE GIVER | دی گیور","description":"\u003ch5\u003eAuthor:\u003cspan\u003e \u003c\/span\u003e\u003cspan\u003e \u003c\/span\u003e\u003ca href=\"https:\/\/bookcorner.shop\/author\/lois-lowry\" class=\"pointer link-dark-blue\"\u003eLOIS LOWRY\u003c\/a\u003e\n\u003c\/h5\u003e\n\u003ch5\u003eBinding: SOFTBACK\u003c\/h5\u003e\n\u003ch5\u003eCategory:\u003cspan\u003e \u003ca href=\"https:\/\/booksvilla.com.pk\/collections\/urdu-books\"\u003eURDU BOOKS\u003c\/a\u003e\u003c\/span\u003e\n\u003c\/h5\u003e\n\u003ch5\u003ePublisher: BOOKSCORNER\u003c\/h5\u003e\n\u003ch5\u003ePages: 174\u003c\/h5\u003e\n\u003ch5\u003eISBN: 978-969-662-679-4\u003c\/h5\u003e\n\u003ch5\u003eAbout the book:\u003c\/h5\u003e\n\u003ch5\u003e\n\u003cspan\u003eایک زبردست اور ذہن کو جھنجوڑ دینے والا ناول۔\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003e— نیویارک ٹائمز\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eنہایت مہارت سے بُنی ہوئی کہانی، جس میں یوٹوپیائی معاشرے کا کھوکھلا پن اور ہو لناکی بتدریج ابھرتی دکھائی دیتی ہے۔ ایک فکر انگیز ناول۔\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003e— کرکس رِیویوز\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eلاؤری ایک بار پھر اپنے فن کے عروج پر ہیں۔ وہ بے شمار سوالات اٹھاتی ہیں مگر جواب کم دیتی ہیں، متجسس قارئین کے لیے پرت در پرت آشکار ہوتی کہانی۔\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003e— پبلشرز وِیکلی\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eلاؤری کی نثر کی سادگی اور سلاست قاری کو سوچنے پر مجبور کرتی ہے۔\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003e— بُک لسٹ\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eلوئس لاؤر ی نے ایک خوبصورت اور فکر انگیز سائنس فکشن ناول لکھ ڈالا ہے۔ کہانی مہارت سے بُنی گئی ہے؛ اورایک اَن دیکھی بے چینی کی فضا دھیرے دھیرے کہانی کو اپنی لپیٹ میں لے لیتی ہے۔ اور آزادی اور تحفظ کے درمیان توازن کا موضوع نہایت خوبصورتی سے پیش کیا گیا ہے۔\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003e— ہارن بُک\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003e’’دی گیور‘‘ ایسی باتیں کرتا ہے جنھیں بار بار دہرایا نہیں جا سکتا اور مجھے امید ہے کہ بہت سے نوجوان اِن باتوں پر توجہ دیں گے۔ ایک تنبیہ کہانی کے روپ میں!\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003e— واشنگٹن پوسٹ\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eلوئس لاؤری (پیدائش: 20 مارچ 1937ء) ایک معروف امریکی مصنفہ ہیں جو بچوں اور نوجوانوں کے ادب میں اپنے کام کے لیے جانی جاتی ہیں۔ انھوں نے 40 سے زیادہ کتابیں لکھی ہیں، جو اکثر ڈسٹوپیا، یادداشت اور انسانی تعلقات جیسے پیچیدہ موضوعات کو اجاگر کرتی ہیں۔ لاؤری کو سب سے زیادہ ان کی ’’دی گیور‘‘ (The Giver) سیریز کے لیے جانا جاتا ہے، خاص طور پر پہلی کتاب دی گیور) 1993ء( کے لیے جو ایک کنٹرولڈ معاشرے کی کہانی ہے۔ ان کی تخلیقات کئی انعامات حاصل کر چکی ہیں، جن میں دو نیوبیری میڈلز بھی شامل ہیں۔ پہلا ’’نمبر دی سٹارز‘‘ (1989ء) کو دیا گیا، جو دوسری جنگِ عظیم کے بارے میں ایک تاریخی ناول ہے اور دوسرے میڈل سے ’’دی گیور‘‘ کو نوازا گیا۔ لوئس لاؤری کی تحریریں نوجوان قارئین کو نہ صرف داستان گوئی سے محظوظ کراتی ہیں، بلکہ انھیں انسانیت، ہمدردی اور اخلاقی ذمہ داری جیسے اہم موضوعات پر غور کرنے کی دعوت بھی دیتی ہیں۔ اسی وجہ سے وہ جدید دور کی سب سے مؤثر اور بااثر مصنّفین میں شمار ہوتی ہیں۔\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003e---\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eاسماء حسین کا تعلق کراچی سے ہے۔ کراچی یونیورسٹی سے ایم اے پاکستان سٹڈیز کیا۔ کراچی اور اسلام آباد کے گورنمنٹ کالجز اور ایک امریکن یونیورسٹی میں بطور اُردو لیکچرر تدریس کے فرائض انجام دے چکی ہیں۔ ان کی عالمی کہانیوں کے تراجم پر مشتمل کتاب ’’تین درویش‘‘، نوبیل انعا م یافتہ ادیبہ ہان کانگ کے مشہور ناول ’’دی ویجیٹیرین‘‘ کا اُردو ترجمہ ’’شاکاہاری‘‘ اور مشہور اسرائیلی ادیب کی مختصر کہانیوں کے تراجم ’’پائپس اور دیگر افسانے‘‘ اور ’’ خانہ روشن‘‘ کے نام سے شائع ہوچکی ہیں۔ اس کے علاوہ ان کے کئی افسانوں کے تراجم اور ان کے اپنے افسانے مختلف آن لائن جرائد میں شائع ہوچکے ہیں۔ اسماء حسین آج کل ڈنمارک میں مقیم ہیں۔\u003c\/span\u003e\n\u003c\/h5\u003e","brand":"LOIS LOWRY","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":45078703800502,"sku":null,"price":675.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0568\/1794\/2710\/files\/69d0bd991dec41775287705.jpg?v=1777005739","url":"https:\/\/booksvilla.com.pk\/products\/the-giver-%d8%af%db%8c-%da%af%db%8c%d9%88%d8%b1","provider":"Booksvilla.pk","version":"1.0","type":"link"}