Description
Author: MOLANA ABDUL MAJID DARYABADI
Categories: ISLAM TASAWUF / MYSTICISM
Publisher: Book Corner
سلام خدا کی طرف سے بندوں کے حق میں کامل ترین و جامع ترین پیام رحمت ہے، انسان کی ذہنی وعقلی، اخلاقی و معاشرتی، جسمانی و روحانی، انفرادی و اجتماعی تمام ضرورتوں کا کفیل اور ہر شعبہ حیات میں ترقیوں کا ضامن، خدا رسی وخدا شناسی کی تعلیم اس کا اصل مقصود تھی، اس پر اس نے خاص طور سے زور دیا اور اس کے ذرائع و وسائل اس نے اس جامعیت کے ساتھ بیان کئے کہ ان میں کسی قسم کے تغیر و ترمیم ، تخفیف و اضافہ کی گنجائش نہ چھوڑی۔
مسلمانوں میں ابتدا ہی سے ایک گروہ ایسا موجود ہے جس نے تمام تر مقاصد دنیوی سے قطع نظر کرکے اپنا نصب العین محض یاد خدا و ذکر الٰہی کو رکھا اور صدق و صفا، سلوک واحسان کے مختلف طریقوں پر عامل رہا۔ شروع میں یہ گروہ دوسرے ناموں سے ملقب رہا، طویل عرصہ گزرنے کے بعد اس مسلک کا نام ’مسلکِ تصوف‘ پڑ گیا اور یہ ’ گروہ صوفیہ‘ کہلانے لگا۔
زیرنظر کتاب میں بعض قدیم اکابر صوفیا کی اصل تصانیف کی مدد سے یہ دکھانے کی کوشش کی گئی ہے کہ ان حضرات کے نزدیک تصوف کا مفہوم کیا تھا؟ کتاب کے آٹھ ابواب انہی اکابر کی تصانیف کے نام سے معنون کئے گئے ہیں۔ جن میں شیخ ابونصر سراجؒ کی’ کتاب اللمع‘، شیخ علی بن عثمان ہجویریؒ کی ’کشف المحجوب‘، امام ابوالقاسم قشیریؒ کی ’ رسالہ قشیریہ‘، شیخ عبدالقادرجیلانیؒ کی’ فتوح الغیب‘، شیخ شہاب الدین سہروردی کی’ عواف المعارف‘، خواجہ نظام الدین اولیا محبوب الٰہی ؒ کی ’ فوائد الفواد‘، شیخ فریدالدین عطارؒ کی منطق الطیر اور مولانا عبدالرحمٰن جامی ؒ کی ’ لوائح‘ ہیں۔ ضمیمہ کے طور پر شیخ احمد بن ابراہیم الواسطیؒ کی ’فقرمحمدی‘ بھی شامل ہے جبکہ ایک ضمیمہ ’ مرشد کی تلاش‘ کے عنوان سے بھی ہے۔
مولانا عبدالماجد دریابادی ایسے شاندار مصنف کی یہ کتاب تصوف کی بابت متعدد سوالات اور غلط فہمیوں کا ازالہ کرتی ہے، آج تک تصوف پر جو گرد پڑچکی ہے، یہ تصنیف اسے خصوصیت کے ساتھ صاف کرتی ہے۔ ’بک کارنر‘ نے اس کتاب کو ایک نئے انداز سے شائع کرکے ایک اہم ترین ضرورت کو پورا کیا ہے۔
(روزنامہ ایکسپریس)
Refund Policy
We have a 5-day return policy, which means you have 5 days after receiving your item to request a return.
CONDITIONS FOR RETURN :
- To be eligible for a return, your item must be in the same condition that you received it, unworn or unused, with tags, and in its original packaging.
- You’ll also need the receipt or proof of purchase.
please let us know within 7 days of delivery in order for us to replace the product for you with no extra cost.
VALID REASON TO RETURN AN ITEM:
- Delivered product is damaged (i.e. destroyed or broken such as torn pages or damaged binding.)
- Delivered product is incorrect (they have received the book(s) they did not ask for.)
NOTE: Please note that after this time, no request for returns will be entertained. Therefore, it is highly recommended that once you receive your parcel, open it immediately and inspect the book(s), so any requests for returns can be made in time. If you are not satisfied with the quality of a book, you may return it for a full refund on the book's price. Please note that delivery charges are non-refundable.
FOR MORE INFO/INQUIRIES
EMAIL: books.villa0518@gmail.com.
WHATSAPP: +92 334 4334741
INSTAGRAM: booksvilla4u
FACEBOOK: booksvilla
Refunds
We will notify you once we’ve received and inspected your return, and let you know if the refund was approved or not. If approved, you’ll be automatically refunded on your original payment method. Please remember it can take some time for your bank or credit card company to process and post the refund too.