{"product_id":"tareekh-ki-azeem-feminist-auratein","title":"Tareekh Ki Azeem Feminist Auratein -تاریخ کی عظیم فیمنسٹ عورتیں","description":"\u003cp\u003eAuthor: \u003cspan\u003eNaeem Mirza\u003c\/span\u003e\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003eCategories:  \u003ca href=\"https:\/\/booksvilla.com.pk\/collections\/urdu-books\"\u003eHistory\u003c\/a\u003e\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003ePages: \u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003ePublisher: Sang_e_meel\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003eCover: Hardback\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003eBook description :\u003c\/p\u003e\n\u003ch3 style=\"text-align: right; font-family: 'noto nastaliq urdu';\"\u003eپیش لفظ\u003cbr\u003e\n\u003c\/h3\u003e\n\u003cp style=\"text-align: right; font-family: 'noto nastaliq urdu';\"\u003eیہ کتاب ان عظیم عورتوں کی جدوجہد اور حالات زندگی کے متعلق ہے، جنہوں نے تاریخ کے مختلف ادوار میں، پدر سری نظام، مذہب، فلسفے اور علم و ادب کی سطح پر عورت مخالف تصورات کو چیلنج کیا، عورتوں کی نجات اور آزادی کے لیے آواز اٹھائی، مقامی اور عالمی دونوں سطحوں پر نظریات تشکیل دئیے، تنظیمیں بنائیں اور تحریکیں منظم کیں۔ انہوں نے رائج الوقت نظریوں،ان کے مبلغین اور حکمرانوں کو بے خوفی کے ساتھ للکارا۔ انہوں نے نئے خیالات کی بنیاد رکھی۔ یہ سب کچھ کرتے ہوئے انہوں نے وہ نقطئہ نظر اختیار کیا، جسے بعد میں فیمنزم یا فیمنسٹ نقطئہ نظر کہا گیا۔\u003c\/p\u003e\n\u003cp style=\"text-align: right; font-family: 'noto nastaliq urdu';\"\u003e\u003cbr\u003eان عورتوں نے اپنے زمانے اور آنے والے زمانوں کی عورتوں کے حقوق کیلئے اپنی زندگیاں وقف کیں۔ انہوں نے تاریخ کے گھٹا ٹوپ اندھیروں میں عورت کی آزادی کے چراغ جلائے اور عورتوں کی نئی تاریخ رقم کی۔ یہ انقلابی اور باغی عورتیں تھیں، اسلئے ان کو وہ سب صعوبتیں برداشت کرنی پڑیں، جن کا انقلابیوں کو سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ان کی کردار کشی کی گئی، ان کے راستے میں ہر طرح کی رکاوٹیں کھڑی کی گئیں، قید میں ڈالا گیا، قتل کیا گیا اور پھانسی پر چڑھایا گیا، لیکن وہ اپنے نظریات پر پختہ اور ارادے میں ثابت قدم رہیں۔ ان عورتوں نے جنس، رنگ، نسل، ذات پات اور طبقہ کی بنیاد پر ہر طرح کی تفریق کی مزاحمت کی اور عورتوں کو ان کے قانونی حقوق، سماجی اور معاشی انصاف اور امن کی راہیں دکھائیں اور خود ان راہوں پر سب سے پہلے چل کر دکھایا۔\u003c\/p\u003e\n\u003cp style=\"text-align: right; font-family: 'noto nastaliq urdu';\"\u003e\u003cbr\u003eیہ کتاب دو جلدوں پر مشتمل ہے۔ پہلی جلد کے تین حصے ہیں۔ اس میںدس ابتدائی فیمنسٹ، اصلاح پسندفیمنسٹ اور عورتوں کے حق رائے دہی کی تحریک کی بانی عورتوں کے حالات زندگی اور جدوجہد شامل ہے۔ ان کا زمانہ یورپی نشا ء ۃ ِثانیہکی آمد سے لے کرہندوستان میں بیسیویں صدی کی پہلی دہائیوں تک پھیلا ہوا ہے۔\u003c\/p\u003e\n\u003cp style=\"text-align: right; font-family: 'noto nastaliq urdu';\"\u003e\u003cbr\u003eپہلی جلد کے نو ابواب میں شامل ہیں:کرسٹین دی پیزاں ازمنہ ء وُسطیٰ کے آخری دور کی اطالوی نژاد فرانسیسی مو ء رخ، ادیب اور شاعر تھی؛ اولیمپ دی گوژ اٹھارہویں صدی کی آخری دہائیوں کی فرانسیسی ڈرامہ نگار، صحافی، دانشور اور سیاسی کارکن تھی؛ میری وولسٹن کرافٹ اٹھارہویں صدی کی برطانوی فیمنسٹ مفکر، مصنف اور دانشور تھی؛ سوجرنر ٹروتھ انیسویں صدی میں غلامی کے خاتمے اور عورتوں کے حقوق کی ایک دلیر افریقی امریکی رہنما تھی؛ساوتری بائی پھلے انیسویں صدی کے غیر منقسم ہندوستان کی پہلی ہندوستانی استاد اوربہادر سماجی اصلاح پسند رہنما تھی؛ رقیہ سخاوت حسین انیسویں اور بیسویں صدی کے غیر منقسم ہندوستان کی بنگالی فیمنسٹ مصنف اوراصلاح پسند سماجی اور سیاسی کارکن تھی؛ ا لزبتھ کیڈی سٹینٹون اور سوزن بی انتھونی انیسویں صدی میں امریکا میں عورتوںکے حقوق اور بالخصوص ان کے ووٹ کے حق کی تحریک کی بانی تھیں؛ کلارا زیٹکن انیسویں صدی کی آخری اور بیسویں صدی کی پہلی دہائیوں کی جرمن سوشلسٹ فیمنسٹ، انٹرنیشنل کمیونسٹ، جنگ اور فسطائیت دشمن رہنما  تھی اور؛  ایمیلین پنکھرسٹ انیسویں صدی اور بیسویں صدی میں برطانیہ میںعورتوں کے ووٹ کی جنگجویانہ تحریک کی رہنما تھی۔\u003c\/p\u003e\n\u003cp style=\"text-align: right; font-family: 'noto nastaliq urdu';\"\u003e\u003cbr\u003eبلاشبہ حق و ظلم کے معرکوں اور اقتدار کی جنگوں کے حوالے سے تاریخ میں ایسی کئی نامور اور قابل احترام خواتین کے نام ملتے ہیں، جنہوں نے آزادی، حق اور انصاف کیلئے ڈٹ کر ظلم و جبرکا مقابلہ کیا۔ بعض سرخرو ہوئیں اور بعض نے جامِ شہادت نوش کیا۔ ان میں مشرق میںحضرت عائشہؓ، حضرت زینبؓ،حضرت خنساء کریمؒ،حضرت  رابعہ بصریؒ ، رضیہ سلطانہ، رانی جھانسی، پنڈتا رامابائی، قرۃ العین طاہرہ اور ملالہ میوند کچھ نام ہیں اور مغرب میں اور بہت سے نام ہیں، جیسے جون آف آرک، سینٹ لوسی، این ایسکیو، روزا لکسمبرگ اور میرابل سسٹرز۔ ان کی ایمان کی قوت، اپنے نظریات پریقین، دلیری اور مزاحمت مثالی ہے اور تاریخ ان کو ہمیشہ تحسین، عقیدت و احترام سے یاد کرے گی۔\u003c\/p\u003e\n\u003cp style=\"text-align: right; font-family: 'noto nastaliq urdu';\"\u003e\u003cbr\u003eتاہم ،ہمار ی کتاب کا موضوع فیمنزم اور عورتوں کی آزادی اور حقوق کے لیے جدوجہد کرنے والی شخصیات ہیں۔ کئی فیمنسٹوں کا ذکر ہم نے مختلف ابواب میں انکی آراء کے حوالے سے کیا ہے،جن میں جین آسٹل، ورجینیا وولف، ایما گولڈ مین، سیمون دی بواراور گرڈا لرنر کے علاوہ کئی معاصرفیمنسٹ، جیسا کہ جولیٹ میچل، اینجلا ڈیوس،کمبرلے کرین شا، ڈاکٹر امرتیاسین، عائشہ جلال، بنگلہ دیش کی فیمنسٹ ادیب روشن جہاں، ارون دھتی رائے، چندرا تالپدے موہانتی ، کشور ناہید، ز۱ہدہ حنا اورحنا جیلانی شامل ہیں۔\u003c\/p\u003e\n\u003cp style=\"text-align: right; font-family: 'noto nastaliq urdu';\"\u003e\u003cbr\u003eپہلی جلد میں ہماری جانکاری اور تحقیق کا محور مغربی یورپ، امریکا اور غیر منقسم ہندوستان رہا ہے۔ ان خطوں کی ممتاز فیمنسٹوں کے کارناموں اور تحریروں کو تحقیق، تنقید، تبصرے اور انکی خدمات کے اعتراف کے مختلف حوالہ جات کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔ ان کے کام اور تحریروں کوان کے اپنے الفاظ میں کہیں کہیں طویل اقتباسات کی شکل میں پیش کیا گیا ہے تاکہ ان کا نقطئہ نظر صراحت کے ساتھ قارئین تک پہنچ سکے۔کچھ ابواب میں بعض اہم تاریخی دستاویزات کے مکمل متن یا تفصیلی اقتباسات پیش کیے گئے ہیں۔یہ کتاب لکھنے کا ایک بڑا مقصدان عورتوں کی تحریروں اوران کے کارناموں کواردو زبان میںمحفوظ کرنا ہے ۔\u003c\/p\u003e\n\u003cp style=\"text-align: right; font-family: 'noto nastaliq urdu';\"\u003e\u003cbr\u003eمذکورہ کتاب لکھنے کا اصل محرک تو فیمنسٹ لٹریچر کے مطالعہ کے دوران ان عظیم شخصیات سے ملاقات اور ان کی تحریروں اور جدوجہد سے حاصل کردہ تحریک تھی، دوسرے اردو زبان میں ان پر زیادہ مفصل کام نظر نہ آیا۔پھر ایک سبب وہ مایوسی اور بے چینی بنی کہ کتابوں کی دکانوں اور لائبریریوں میں جدھر دیکھو ، ہر طرف اردو اور انگریزی میں ’مردوں کے کارناموں‘ پر کتابیں قطار در قطار سجی نظر آتی ہیں، جن میںبیشتر ان مرد ’فاتحین اور حملہ آوروں ‘ کے بارے میں ہیں ، جنھوںنے دنیا کو جنگ وجدل اور تباہی اور بربادی کے سوا کچھ نہیں دیا۔\u003c\/p\u003e\n\u003cp style=\"text-align: right; font-family: 'noto nastaliq urdu';\"\u003e\u003cbr\u003eکتاب کی دوسری جلد میںبیسویں صدی کی فیمنسٹوں، ان کی زندگی، جدوجہد اور نظریات پرابواب ہوں گے۔ بیسویں صدی کی دوسری دہائی کا ایک اہم واقعہ روس میں اشتراکی انقلاب تھا۔ تاریخ میں مزدوروں اور کسانوں کے اس پہلے انقلاب نے دنیا بھر کے محنت کشوں کو عزم و ہمت کی ایک نئی سرشاری میں مبتلا کردیا تھا۔ اس انقلاب کا آغاز 8 مارچ کو پیٹروگارڈ سے عورتوں نے کیا تھا۔نادژدا کونسٹنٹینوا کروپسکایا اور آلیکسنڈراکولونتائی انقلاب کے ہراول دستے میں شامل تھیں ۔\u003c\/p\u003e\n\u003cp style=\"text-align: right; font-family: 'noto nastaliq urdu';\"\u003e\u003cbr\u003eترکی میں خلافت عثمانیہ کے آخری دور اور کمال اتاترک کے جمہوری انقلاب کے دوران اور اس کے بعد فاطمہ علی خانم، نازیہ محی الدین اور خالدہ ادیب خانم نے عورتوں کے حقوق کے لیے جدوجہد کے باب رقم کیے۔ ترکی میں 1926 میں کثرت ِازدواج پر پابندی لگائی گئی اور 1930 میں عورتوں کو ووٹ کا حق ملا، جو اس وقت تک کئی اہم یورپی ممالک میںعورتوں کو حاصل نہ تھا۔\u003cbr\u003eمصر میں ہدیٰ شعراوی، مالک حفنی ناصف اور نبویہ موسیٰ نے  1923میں ’مصری فیمنسٹ یونین ‘ (Egyptian Feminist Union) کی بنیادرکھی۔انہوں نے عورتوں کے لیے تعلیم اور سیاسی حقوق کی تحریکیں شروع کیں۔ ایران میں 1910 کے آئینی انقلاب کے دوران اور اس کے بعد عورتیں بڑی متحرک تھیں۔ بی بی خانم استرآبادی، محترم اسکندری ، صدیقہ دولت آبادی اور زندوخ شیرازی اس دور کی اہم رہنما تھیں، جنہوں نے عورتوں کے لیے اسکول کھولے اور ’جمعیت نسوان وطنخواہ‘ اور’عورتوں کی انقلابی ایسوسی ایشن ‘ نامی تنظیمیں قائم کیں ۔\u003c\/p\u003e\n\u003cp style=\"text-align: right; font-family: 'noto nastaliq urdu';\"\u003e\u003cbr\u003eہندوستان میں بھی لگ بھگ اسی دورمیں اصلاح پسند عورتوں نے عورتوں کی تعلیم کے لیے اقدامات اٹھائے اور اسکول کھولے۔ انہوں نے برطانوی راج کے خلاف بڑی سیاسی جماعتوں میں شمولیت اختیار کی اور عورتوں کی تنظیمیں تشکیل دیں، جن میں’ آل انڈیا ویمنز کانفرنس‘، ’ویمنز انڈیا ایسوسی ایشن ‘ اور ’انجمن خواتین ِاسلام‘ شامل تھیں۔ تارا بائی شندے، کامنی رائو، مس سوسی سہراب جی، چاند بیگم، شریفہ حامد علی، بیگم عطیہ فیضی، زہرہ بیگم فیضی، سروجنی نائیڈو، ڈاکٹر رشید جہاںاور عبادی بانو بیگم (بی اماں) آزادی کی تحریکوں ، عورتوں کی تعلیم اور انکی انجمن سازی میں پیش پیش تھیں۔\u003c\/p\u003e\n\u003cp style=\"text-align: right; font-family: 'noto nastaliq urdu';\"\u003e\u003cbr\u003eتحریک ِپاکستان میں محترمہ فاطمہ جناح، بیگم ایم اصفہانی، بیگم عیسیٰ، بیگم سلمیٰ تصدق حسین اور لیڈی ہارون سمیت کئی خواتین نے مسلم لیگ میں عورتوں کو منظم کیا۔ پاکستان کی پہلی دستور ساز اسمبلی میں بیگم جہاں آراء شاہنواز اور بیگم شائستہ اکرام اللہ نے عورتوں کے حقوق کے لیے آواز اُٹھائی۔ 1949 میں بیگم رعنا لیاقت علی نے آل پاکستان ویمنز ایسوسی ایشن (اپوا) کی بنیاد رکھی، جس کا مقصد عورتوں کی سماجی فلاح و بہبود تھا۔اسی زمانے میں انجمن جمہوریت پسند خواتین وجود میں آئی، جو مارکسی رجحانات کی حامل تنظیم تھی ۔ اس کی قیادت طاہرہ مظہر علی خان کررہی تھیں۔\u003c\/p\u003e\n\u003cp style=\"text-align: right; font-family: 'noto nastaliq urdu';\"\u003e\u003cbr\u003eدوسری جنگ ِعظیم کے خاتمے کے بعد 1949 میں سیمون دی بوار کی ’’دوسری جنس‘‘ اور 1960 میں بیٹی فریڈین کی ’’نسوانی اسرار‘‘ نے فیمنزم کی پہلی لہر کا سیلابی دروازہ کھول دیا۔ 1980-1990 میں تیسری لہر آئی۔ ان دہائیوں میں فیمنسٹ عورتوں نے تحقیق، نظریہ سازی اور تحریکوں کے ذریعے لبرل فیمنزم، سوشلسٹ فیمنزم اور ریڈیکل فیمنزم کی آبیاری کی۔ اسی زمانے میں ’نجی دائرہ‘ ’سیاسی دائرے‘  (Personal is Political) میں مدغم ہوا۔فیمنزم کی تیسری لہر کے دوران 1990 میں مابعد نو آبادیاتی فیمنزم ماحولیاتی فیمنز م، اسلامک فیمنزم ، دلت فیمزم اور بلیک فیمنزم کے نظریات پھلے پھولے اوریورپ میں ـ’گھریلو کام کی تنخواہ‘ کی تحریک نے زور پکڑا۔  1989 میں ’انٹرسیکشینیلٹی‘ (intersectionality) کے تصور نے فیمنزم کے عصری مباحث میں ایک انقلاب برپاکر دیا۔ ’فرق فیمنزم‘، ’شناخت فیمنزم ‘ اور کئی دوسرے تصورات کے ساتھ صنف (جینڈر) کی بحث عام ہوئی۔ صنف کی معاشرتی تشکیل نے پدر سری نظام، نظریے اور اسکی اقدار کو سمجھنے میں مدد کی۔\u003c\/p\u003e\n\u003cp style=\"text-align: right; font-family: 'noto nastaliq urdu';\"\u003e\u003cbr\u003eاسلامی تاریخ میں عورتوں کے کردار اور بالخصوص’عورتوں کے حقوق‘کے حوالے سے زیادہ تر تحقیقی کام بیسویں اور اکیسویں صدی میں ہوا ہے۔مراکشی فیمنسٹ فاطمہ مرنیسی نے 1975 میں’حجاب سے پرے‘ لکھ کر مشرق ِوسطیٰ میں ’اسلامی فیمنزم‘ کے تناظر میں تہلکہ مچا دیا۔ مصری نژاد امریکی مفکر لیلیٰ احمد نے 1992میں لکھی جانے والی کتاب ’ عورت ، جینڈر اور اسلام‘ میں ماقبل اسلام کے عرب، مصری، رومن اور یونانی معاشروں اوربعد ازاں اسلامی دور میں عورت کی حیثیت پر تاریخی شواہد کی مدد سے سیر حاصل بحث کی۔2011  میں پاکستانی فیمنسٹ مفکر فریدہ شہید اور عایشہ لی شہیدکی کتاب ’’ہماری اجداد: مسلم تناظر میں عورتوں کی اپنے حقوق کی بازیابی‘‘ شائع ہوئی۔ یہ کتاب اسلامی تاریخ میںآٹھویں صدی سے لے کربیسویں صدی تک دنیا کے تقریبا ًتمام خطوں سے مشہور عالم، ادیب، معلم اور مفکر عورتوں کی شخصیات کے حالات ِزندگی اوران کی خدمات کو محفوظ کرتی ہے۔گذشتہ صدی کے اواخر میں مصری مصنف، فعال سماجی کارکن اور ماہر نفسیات نوال السداوی نے مشرق ِوسطیٰ میں فیمنسٹ نظریات کی آبیاری کی۔انہوں نے 1972 میں’عورتیں اور جنس‘ سمیت کئی کتابیں لکھ کرمسلم معاشرے میں عورتوں کے مسائل پر بحث کی۔\u003c\/p\u003e\n\u003cp style=\"text-align: right; font-family: 'noto nastaliq urdu';\"\u003e \u003cbr\u003eمذکورہ کتاب کی تحقیق و تحریر کے دوران نظریے سازی کی کلیدی اہمیت کے علاوہ تنظیموں، اداروں اور مشترکہ پلیٹ فارموں کی تشکیل اور تحریکوں کی ناگزیر اہمیت کا احساس ایک بنیادی شرط کے طور پر ابھرا ہے۔ تحریک کے بغیر نظریہ محض ایک سوکھا درخت ہے۔ آج بھی ایسی رضاکار تنظیمیں اور مشترکہ پلیٹ فارم ہرخطے اورہر ملک میں موجود ہیں۔ افریقہ، لاطینی امریکا میں عورتوں کی تحریکیں اور نیٹ ورک بڑے مضبوط ہیں۔ پاکستان میں جدید فیمنسٹ تحریک کی بنیاد خواتین محاذ عمل (ویف۔ Women's Action Forum) نے 1981 میں رکھی۔ انجمن جمہوریت پسند خواتین اور سندھیانی تحریک کی عورتوں نے مختلف ادوارمیںآمریتوں کا  ڈٹ کرمقابلہ کیا ۔ سیاسی جماعتوں کی خواتین ، شاعر، ادیب، صحافی، وکیل اور فنون لطیفہ سے تعلق رکھنے والی عورتیں ان کے شانہ بشانہ تھیں۔ جنو بی ایشیا کی سطح پر ’سنگت‘  (SANGAT) فیمنسٹ استعداد کاری کا متحرک پلیٹ فارم ہے۔عالمی سطح پر ویمنز لرننگ پارٹنر شپ (Women's Learning Partnership) فیمنسٹ پلیٹ فارم ہے۔ان کے علاوہ مساوہ (Musawah) اور AWID  جیسے پلیٹ فارم ہیں۔ ان پلیٹ فارموں سے فیمنزم کی تحریکوں اور مشترکہ مقاصد کو جلا مل رہی ہے۔\u003c\/p\u003e\n\u003cp style=\"text-align: right; font-family: 'noto nastaliq urdu';\"\u003e\u003cbr\u003eعورت کی آزادی کی ایک نئی پر  ُجوش لہر نے گذشتہ کچھ عرصہ سے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ اس کو فیمنزم کی ’چوتھی لہر ‘ بھی کہا جارہا ہے۔ عورتیںآج نئے فیمنسٹ نظریات اور تصوارات سے لیس اور نئی ہمت و توانائی کے ساتھ ہر سطح پر امتیازی قوانین اور پالیسیوں، گھریلو تشدد اورجنسی تشدد سمیت ہر قسم کے تشدد اور ناانصافی کے خلاف تحریکیں چلارہی ہیں اور قانون سازی میں حصہ لے رہی ہیں۔ وہ عالگیریت، غربت، سرمایہ داری، نسل پرستی اور مذہبی شدت پسندی کے خلاف تحریکوں میں ہراول دستے کے طور پر شامل ہیں۔انہوں نے روزگار، برابر کی اجرتوں اور زمین کے حقوق کے لیے اور سیاسی نمائندگی کے لیے کامیاب کوششیں کی ہیں ۔\u003c\/p\u003e\n\u003cp style=\"text-align: right; font-family: 'noto nastaliq urdu';\"\u003e\u003cbr\u003eعورتوں کے حقوق اگر آج سے ہزارپانچ سو برس پہلے کسی کو’ناقابل تصور‘ لگتے تھے یا دو سو برس قبل ان کا حصول ’ناممکن‘ تھا، تو کوئی مانے نہ مانے آج وہ ’ناگزیر‘ ہو چکے ہیں۔ یہ ناگزیریت مرہون ِمنت ہے ان عورتوں کی جنھوں نے ایسے ادوار میں اپنے حقوق کے لیے آواز اٹھائی، جب ایسا کرنا ناقابل ِتصور اور ناممکن تھا، جب تعلیم، عدالت، سیاست سمیت سب اداروں کے دروازے ان کے لیے بند تھے۔ ہماری ان پیشرو عورتوں نے غلامی کی یہ زنجیریں توڑیں اور ہمیں نئی راہیں دکھائیں ۔\u003c\/p\u003e\n\u003cp style=\"text-align: right; font-family: 'noto nastaliq urdu';\"\u003e\u003cbr\u003eمیں یہ کتاب اُردو قارئین اور نئی نسل،بالخصوص طالبات وطلباء کی خدمت میں پیش کرتا ہوں اس یقین کے ساتھ کہ ماضی کی ان عورتوں کی جدوجہد ہماری مشتر کہ میراث ہے اور زادِسفربھی۔   شکریہ!     \u003c\/p\u003e\n\u003cp style=\"text-align: right; font-family: 'noto nastaliq urdu';\"\u003e                                            نعیم مرزا\u003cbr\u003e                               اگست 2021   (اسلام آباد۔راولپنڈی)\u003cbr\u003e\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003e \u003c\/p\u003e","brand":"Naeem Mirza","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":43683928113334,"sku":"","price":1870.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0568\/1794\/2710\/files\/Title-969353395X-715523.webp?v=1734826116","url":"https:\/\/booksvilla.com.pk\/products\/tareekh-ki-azeem-feminist-auratein","provider":"Booksvilla.pk","version":"1.0","type":"link"}