{"product_id":"safed-raatein","title":"SAFED RAATEIN | سفید راتیں","description":"\u003ch5\u003eAuthor: \u003ca href=\"https:\/\/booksvilla.com.pk\/collections\/fyodor-dostoevsky\"\u003eFYODOR DOSTOEVSKY\u003c\/a\u003e\n\u003c\/h5\u003e\n\u003ch5\u003eBinding: \u003cspan class=\"text-capitalize\"\u003ehardback\u003c\/span\u003e\n\u003c\/h5\u003e\n\u003ch5\u003eCategory: \u003ca href=\"https:\/\/booksvilla.com.pk\/collections\/fiction\"\u003eFiction\u003c\/a\u003e \u003ca href=\"https:\/\/booksvilla.com.pk\/collections\/fiction\"\u003eShort stories\u003c\/a\u003e\n\u003c\/h5\u003e\n\u003ch5\u003ePublisher: Books corner\u003c\/h5\u003e\n\u003ch5 class=\"mb-3 w-100\"\u003eISBN: 978-969-662-623-7\u003c\/h5\u003e\n\u003ch5\u003ePages:\u003c\/h5\u003e\n\u003ch5\u003eAbout the book:\u003c\/h5\u003e\n\u003ch5\u003e\n\u003cspan\u003e’’سفید راتیں‘‘، روسی عنوان: Белые ночи (بیلیے نوچی)، زمانۂ تحریر 1848ء۔ یہ ناول دستوئیفسکی نے اپنے ابتدائی دورِ تخلیق یعنی ستمبر تا نومبر 1848ء کے دوران لکھا۔ 31 اکتوبر 1848ء کو سینٹ پیٹرزبرگ کی سینسر کمیٹی سے اس کہانی کو شائع کرنے کی اجازت ملی اور پہلی مرتبہ رسالہ ’’اوچیست وینیے زاپسکی‘‘ (وطن کی یادداشتیں) کے شمارہ نمبر 12 میں شائع ہوئی۔ کتابی شکل میں یہ کہانی پہلی بار 1865ء میں ایک علیحدہ مطبوعہ ایڈیشن کے طور پر شائع ہوئی۔ اس وقت روس میں مختصر کہانیوں کو الگ سے کتابچے کی صورت میں بھی شائع کیا جاتا تھا۔ مصنف نے اسے ’’ف ستیلووسکی پریس‘‘، سینٹ پیٹرزبرگ سے شائع کروایا۔\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003e1918ء میں کونسٹینس گارنیٹ (Constance Garnett) نے پہلی مرتبہ اس ناول کو \"White Nights\" کے عنوان سے انگریزی زبان میں منتقل کیا۔ ان کے تراجم نے دستوئیفسکی کی تحریروں کو پہلی بار انگریزی قارئین کے سامنے پیش کیا، اگرچہ بعد میں آنے والے مترجمین نے زیادہ معیاری اور مکمل ترجمے پیش کیے۔ 2010ء میں رونلڈ مائیر (Ronald Meyer) کا ترجمہ \"White Nights\" ہی کے عنوان سے پینگوئن کلاسکس سیریز میں شائع ہوا اور اپنی روانی و ادبی حسن کی بنا پر بہت سراہا گیا۔ مائیر ایک امریکی مترجم اور روسی ادب کے ماہر ہیں۔ وہ کولمبیا یونیورسٹی سے وابستہ ہیں اور دوستوئیفسکی، ٹالسٹائی اور دیگر روسی ادیبوں کے تراجم کے لیے معروف ہیں۔\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eاب کے معروف کہانی کار اور ترجمہ نگار خالد فتح محمد نے رونلڈ مائیر کے انگریزی ترجمے سے اس ناول کا ’’سفید راتیں‘‘ کے عنوان سے اُردو زبان میں ترجمہ کیا ہے۔ یہی نہیں، اس اشاعت میں دوستوئیفسکی کی ایک چونکا دینے والی طلسماتی کہانی ’’بوبوک‘‘ بھی شامل ہے، جو پہلی بار ’’ڈائری آف اے رائٹر‘‘ کے حصے کے طور پر فروری 1873ء میں اخبار ’’گراژدینین‘‘ (Citizen in Russia) میں شائع ہوئی تھی۔ مترجم اِس سے قبل حوزے ساراماگو، اورحان کمال اور ہیرٹا میولر کے ناولوں کے ترجمے بھی کر چکے ہیں۔\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eاس مجموعے کو بک کارنر کی ’’ورلڈ وائیڈ کلاسکس‘‘ سیریز کے تحت شائع کیا گیا ہے۔ یہ اشاعت کتاب، مصنف اور مترجم کے تعارف کے ساتھ دل کش سرورق اور مصوری سے آراستہ ہے۔\u003c\/span\u003e\n\u003c\/h5\u003e","brand":"FYODOR DOSTOEVSKY","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":44296992555190,"sku":null,"price":600.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0568\/1794\/2710\/files\/68b317da306961756567514.jpg?v=1758784821","url":"https:\/\/booksvilla.com.pk\/products\/safed-raatein","provider":"Booksvilla.pk","version":"1.0","type":"link"}