Description
Author: Shakeel Adil Zada Ka Nigarkhana
Categories: Short_stories UrduNovels
Pages: 376
Publisher: Bookscorner
Cover: Hardcover
Book description :کہانیوں کے ایک کھوجی کو برمنگھم میں خیال آیا کہ 1970ء سے 1990ء کی دہائی تک شکیل عادل زادہ کی اُردو نژاد انگلیوں سے سلجھنے والی کہانیوں کی زلفیں اب اکیسویں صدی کی آغوش میں آنکھ کھولنے والے لڑکوں لڑکیوں کے شانوں پر بھی بکھرنی چاہییں۔ کھوجی تو کھوج لگا ہی لیتے ہیں۔ عشق سچا ہو تو دنیا بھی نئی مل جاتی ہے۔ یہ کہانیاں بہت نخرے والی نکلیں، پہلے تو شکیل عادل زادہ کے ناز سہے، پھر حسن رضا گوندل ان زلفوں کے اسیر ہو گئے۔ کراچی اور برمنگھم کے درمیان کتنے دشت، کتنے جنگل، کتنے نگر آباد ہیں۔ دریا، ندیاں، شاہراہیں، ان سب پر کہانیاں اپنے بال بکھرائے گھومتی رہتی ہیں۔ پیرہن بھی خود چنتی ہیں۔ آنچل کے رنگوں پر کوئی سمجھوتا نہیں، بے ذوقوں کو قریب نہیں پھٹکنے دیتیں۔ دلہنیں تیار ہو رہی ہیں۔ آرائشِ خمِ کاکل کہانیوں کی، اندیشہ ہائے دُور دراز مرتّب کے، تجوری جہلم والوں کی۔ اُردو کی فصلیں لہلہا رہی ہیں، پک رہی ہیں۔ دنیا بھر میں کہانیوں کے عشاق جھولیاں بھر بھر لے کر جا رہے ہیں۔ سب رنگ کہانیاں، تین صدیوں کی بلندئ خیال، کئی براعظموں کا ذہنی تنوع، اجنبی زبانوں کی ہم آہنگی، لوح و قلم، کی پیڈ، برقی اختلاط، بے تار رابطوں کی ایک مجسم شکل ہیں۔ نئی نسل جو حرف خوانی سے زیادہ حرف بینی میں الجھ گئی تھی، وہ پنجاب کے دو آبوں میں ہو، سندھ کے ریگ زاروں میں، بلوچستان کے دشت و صحرا میں، کے پی کے کی وادیوں میں یا سات سمندرپار اُردو کی نئی بستیوں میں، حرفِ مطبوعہ اس نسل کو پھر کتاب کے لمس کا اسیر بنا رہا ہے۔
(محمود شام)
ہم جیسے لوگوں کی اُردو ادب یا اُردو تحریروں سے کبھی واقفیت ایسی نہ رہی جیسی ہونی چاہیے تھی۔ اب آ کے کچھ چیزیں پتا چل رہی ہیں اور اسی ضمن میں یہ بھی معلوم ہوا کہ ایک سب رنگ کی دنیا ہوا کرتی تھی اور اس کے نگہبان شکیل عادل زادہ ہوتے تھے۔ دیس دیس کی کہانیوں کو اکٹھا کرنا اور پھر اُن پر ترجمے کی چھاپ ایسی لگانی کہ پڑھنے والوں کا ایک وسیع حلقہ پیدا ہو گیا جو بے تابی سے ہر شمارے کا انتظار کرتا تھا۔ اسے انگریزی میں labour of love کہتے ہیں، یہ عشق کی مزدوری تھی جو اَب بھی حسن رضا گوندل کی کاوشوں سے جاری ہے۔ کیا حیرانی کی بات ہے کہ بیٹھے برمنگھم میں ہیں اور وہاں یہ معرکہ تنہائی میں جاری کیے ہوئے ہیں۔ وہیں سے سب رنگ کی کہانیوں کو یکجا کرنے کا کٹھن کام اس دل جمعی اور خوب صورتی سے کر رہے ہیں کہ ایک خزانہ جو گم ہو سکتا تھا اُسے کتابی صورت میں چھاپ کر آئندہ وقتوں کے لیے محفوظ کر دیا ہے۔ جہلم کے شاہد برادران کو بھی داد دینی پڑتی ہے کہ ہر ایڈیشن جو نکل رہا ہے ایک شاہکار معلوم ہوتا ہے۔ اُردو زبان کے لیے یہ بہت بڑی خدمت ہے۔
(ایاز امیر)
Refund Policy
We have a 5-day return policy, which means you have 5 days after receiving your item to request a return.
CONDITIONS FOR RETURN :
- To be eligible for a return, your item must be in the same condition that you received it, unworn or unused, with tags, and in its original packaging.
- You’ll also need the receipt or proof of purchase.
please let us know within 7 days of delivery in order for us to replace the product for you with no extra cost.
VALID REASON TO RETURN AN ITEM:
- Delivered product is damaged (i.e. destroyed or broken such as torn pages or damaged binding.)
- Delivered product is incorrect (they have received the book(s) they did not ask for.)
NOTE: Please note that after this time, no request for returns will be entertained. Therefore, it is highly recommended that once you receive your parcel, open it immediately and inspect the book(s), so any requests for returns can be made in time. If you are not satisfied with the quality of a book, you may return it for a full refund on the book's price. Please note that delivery charges are non-refundable.
FOR MORE INFO/INQUIRIES
EMAIL: books.villa0518@gmail.com.
WHATSAPP: +92 334 4334741
INSTAGRAM: booksvilla4u
FACEBOOK: booksvilla
Refunds
We will notify you once we’ve received and inspected your return, and let you know if the refund was approved or not. If approved, you’ll be automatically refunded on your original payment method. Please remember it can take some time for your bank or credit card company to process and post the refund too.