
Description
Author: AFLATOON
Translator: DR. ZAKIR HUSSAIN
Categories: urdu, philosophy, politics, urdu classics
Pages: 495
Publisher: Book corner
Cover: hardback
BOOK DESCRIPTION:
فلاطون دُنیا کا وہ عظیم فلسفی ہے جس کا نام تقریباً ڈھائی ہزار سال گزر جانے کے باوجود بھی دُنیا کے ہر خطے میں جانا پہچانا جاتا ہے۔ اس نے اپنی شہرۂ آفاق تصنیف ’’ریاست‘‘ میں ایک فلسفی حکمران کا نظریہ پیش کیا ہے۔ وہ انصاف اور علم کو سب سےبڑی خوبی اور صفت مانتا ہے اور موت کے بعد کی زندگی کو بڑی اہمیت دیتا ہے۔ اس کتاب میں ہمارے لیے ایک ایسی مثالی ریاست کا نقشہ پیش کیا گیا ہے جہاں انصاف اور علم کی حکمرانی ہے۔ دُنیا کی کوئی زبان ایسی نہیں جس میں ’’ریاست‘‘ کا ترجمہ نہ ہوا ہو اور اس پر فلسفیوں اور دانشوروں نے اپنے خیالات کا اظہار نہ کیا ہو۔ برٹرینڈ رسل نے لکھا تھا کہ اتنی صدیاں بیت گئیں لیکن انسانی فکر و دانش پر افلاطون اور ارسطو کے خیالات و افکار اتنے گہرے ہیں کہ انھیں انسانی فکر کی مرکزیت حاصل ہو چکی ہے۔ افلاطون اور ’’ریاست‘‘ ہر دور میں موضوعِ بحث رہے ہیں۔ اُردو میں اغلباً اس کا پہلا ترجمہ ڈاکٹرذاکر حسین خاں نے کیا تھا جو بعد میں بھارت کے صدر بھی رہے۔ ’’ریاست‘‘ دس ابواب یا حصوں پر مشتمل ہے جن کو کتابوں (Books) كا نام ديا گيا هے۔ افلاطون کے پورے فلسفے اور بالخصوص ’’ریاست‘‘ میں افلاطون ہر ایسا سوال اٹھاتا ہے جس کا کسی نہ کسی صورت میں انسان کو اپنی زندگی میں سامنا کرنا پڑتاہے ۔ وہ حیات بعد الممات کے مسئلے کو بھی اپنی آخری کتاب میں پیش کرتا ہے۔ افلاطون کے ساتھ اختلاف ممکن ہے اور اختلاف کیا بھی گیا ہے مگر افلاطون کا کمال یہ ہے کہ وہ جو سوال اٹھاتا ہے اس کا واضح ثبوت بھی فراہم کرتا ہے۔ وہ ہمیں یہ تعلیم دیتا ہے کہ ہم کس طرح صحیح معنوں میں فکری انداز میں اپنے آپ کو تبدیل کر سکتے ہیں۔ ’’ریاست‘‘ کے حوالے سے وہ انصاف کی روح کو تمام انسانوں میں زندہ کرنا چاہتا ہے۔ وہ علم اور نیکی کی تلقین کرتا ہے اور ایک ایسی ریاست کا نقشہ پیش کرتا ہے جو عملی طور پر تو کبھی قائم نہیں ہوئی لیکن جس کے خصائص اور عناصر کو اگر انفرادی اور اجتماعی طور پر اپنا لیا جائے تو انسانی زندگیوں میں ایک مثبت تبدیلی واقع ہو سکتی ہے۔ ’’ریاست‘‘ کا مطالعہ ایک بہت بڑے تجربے کی حیثیت رکھتا ہے۔ یہ ایک ایسی کتاب ہے جس نے بنی نوعِ انسان کے افکار پر گہرے اثرات مرتّب کیے ہیں اور یہ بھی وثوق سے کہا جا سکتا ہے کہ ’’ریاست‘‘ کو ہمیشہ پڑھا جاتا رہے گا اور اس سے دُنیا ہمیشہ فیض اٹھاتی رہے گی۔
ستار طاہر
’’دُنیا کی سو عظیم کتابیں‘‘ سے ماخوذ
Refund Policy
We have a 5-day return policy, which means you have 5 days after receiving your item to request a return.
CONDITIONS FOR RETURN :
- To be eligible for a return, your item must be in the same condition that you received it, unworn or unused, with tags, and in its original packaging.
- You’ll also need the receipt or proof of purchase.
please let us know within 7 days of delivery in order for us to replace the product for you with no extra cost.
VALID REASON TO RETURN AN ITEM:
- Delivered product is damaged (i.e. destroyed or broken such as torn pages or damaged binding.)
- Delivered product is incorrect (they have received the book(s) they did not ask for.)
NOTE: Please note that after this time, no request for returns will be entertained. Therefore, it is highly recommended that once you receive your parcel, open it immediately and inspect the book(s), so any requests for returns can be made in time. If you are not satisfied with the quality of a book, you may return it for a full refund on the book's price. Please note that delivery charges are non-refundable.
FOR MORE INFO/INQUIRIES
EMAIL: books.villa0518@gmail.com.
WHATSAPP: +92 334 4334741
INSTAGRAM: booksvilla4u
FACEBOOK: booksvilla
Refunds
We will notify you once we’ve received and inspected your return, and let you know if the refund was approved or not. If approved, you’ll be automatically refunded on your original payment method. Please remember it can take some time for your bank or credit card company to process and post the refund too.