{"product_id":"purana-kunwan-پرانا-کنواں","title":"PURANA KUNWAN | پرانا کنواں","description":"\u003ch5\u003eAuthor: \u003ca href=\"https:\/\/booksvilla.com.pk\/collections\/tahir-javed-mughal\"\u003eTAHIR JAVED MUGHAL\u003c\/a\u003e\n\u003c\/h5\u003e\n\u003ch5\u003eBinding: Paperback\u003c\/h5\u003e\n\u003ch5\u003eCategory: \u003ca href=\"https:\/\/booksvilla.com.pk\/collections\/urdu-books\"\u003eUrdu books\u003c\/a\u003e\n\u003c\/h5\u003e\n\u003ch5\u003ePublisher: Bookscorner \u003c\/h5\u003e\n\u003ch5\u003ePages: 192\u003c\/h5\u003e\n\u003ch5\u003eISBN: 978-969-662-693-0\u003c\/h5\u003e\n\u003ch5\u003eAbout the book:\u003c\/h5\u003e\n\u003ch5\u003e \u003cspan\u003eبڑوں کے لیے تو بہت کچھ لکھا، مگر دل میں ہمیشہ ایک خلش سی رہی کہ اپنی بساط کے مطابق نونہالوں کے لیے بھی کچھ تخلیق کیا جائے۔ سچ تو یہ ہے کہ بچوں کے لیے، اُنہی کی سطح پر آ کر لکھنا ایک کٹھن مرحلہ ہے، اس کا عملی تجربہ مجھے اِس تحریر کے دوران ہوا۔\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eبک کارنر جہلم کے گگن اور امر صاحب نے اپنی روایت برقرار رکھتے ہوئے اس کتاب کو بھی پوری توجہ اور دل جمعی سے سجایا سنوارا ہے۔ محترمہ فاطمہ راحی نے ناول کے مرکزی خیال کے عین مطابق خوبصورت تصاویر بنا کر گویا بچوں کے دل جیت لیے ہیں۔ کتاب کا دیدہ زیب سرورق بھی ان کی فنی مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eیہ تین ایسے بچوں کی کہانی ہے جو سیر و تفریح کی غرض سے گھر سے نکلے، مگر پھر اچانک سنگین واقعات اور حادثات کے بھنور میں پھنستے چلے گئے۔ وہ اپنی ذہانت، دلیری اور ایک مہربان شخص کی مدد سے ان کٹھن حالات سے کیسے ٹکر لیتے ہیں؟ یہ ایک ایسی دلچسپ روداد ہے جو قدم قدم پر آپ کو حیران کرے گی۔\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eپیارے بچو! آپ کو شاید پوری طرح یہ احساس نہ ہو کہ گھر سے باہر جب چند لمحوں کے لیے بھی آپ اپنے بڑوں کی نگاہوں سے اوجھل ہوتے ہیں تو ان پر کیا گزرتی ہے۔ خدا نہ کرے کہ یہ چند لمحے، ہفتوں اور مہینوں کی جدائی میں بدل جائیں، اگر ایسا ہو تو سوچیں کہ آپ کے والدین اور اہلِ خانہ پر کیا قیامت گزرے گی!\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eپیارے بچو! موجودہ ڈیجیٹل دور میں آپ کے لیے احتیاط پہلے سے کہیں زیادہ ضروری ہو چکی ہے۔ یاد رکھیے کہ برے لوگوں کے پاس آپ کو بہکانے، ورغلانے اور اپنوں سے دور کرنے کے اب کئی جدید اور خطرناک طریقے موجود ہیں۔\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eدعا ہے کہ اللہ پاک آپ سب کو اپنے پیاروں کے سائے میں ہمیشہ محفوظ و مامون رکھے!\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003e(طاہر جاوید مُغل)\u003c\/span\u003e\n\u003c\/h5\u003e","brand":"TAHIR JAVED MUGHAL","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":45141643198646,"sku":null,"price":600.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0568\/1794\/2710\/files\/69f320618b44f1777541217.jpg?v=1779680186","url":"https:\/\/booksvilla.com.pk\/products\/purana-kunwan-%d9%be%d8%b1%d8%a7%d9%86%d8%a7-%da%a9%d9%86%d9%88%d8%a7%da%ba","provider":"Booksvilla.pk","version":"1.0","type":"link"}