Author: AZIZ AHMAD CHAUDHRY
Categories: HISTORY MUGHAL EMPIRE PUNJAB
Pages: 312
Publisher: Book Corner
Cover:hardback
BOOK DESCRIPTION:
تاریخ ماضی کے منابع کے دریچوں سے جھانک کر جہاں شاہیوں کے عروج و زوال کی داستان بیان کرنے کا نام ہے۔ وہاں زیرِ بحث عہد کی تہذیبی تصویر اُجاگر کرنے کا کام بھی تاریخ سے لیا جاتا ہے۔ عزیز احمد چودھری صاحب نے یہ کتاب’’پنجاب مغلوں کے عہدِ زوال میں‘‘ اصل منابع سے ترتیب دے کر اس زوال آشنا تاریخ و تہذیب کی بڑی دلکش اور جاذب عکاسی کی ہے اور یہ علمی کتاب ان طلبا اور علما کے لیے تحقیق و تتبع کے اَن گنت دروازے وا کرتی ہے جو مزید تفحص کرنا چاہتے ہیں۔تَفَحُّص
ڈاکٹر محمد باقر
(پروفیسر ایمریطس پنجاب یونیورسٹی، سابق پرنسپل اورینٹل کالج، لاہور)
ہمارے ہاں مؤرّخین کا یہ وتیرہ رہا ہے کہ وہ دورِ عروج کی تاریخ کو بڑی اہمیت دیتے ہیں لیکن دورِ زوال کی تاریخ کو درخورِ اِعتنا نہیں سمجھتے، حالانکہ ایک تاریخ دان کے لیے دورِ زوال دورِعروج سے کم اہم نہیں ہوتا، وہ حالات اور واقعات کا تجزیہ کر کے یہ بتاتا ہے کہ حکمران طبقے سے ایسی کون سی کوتاہیاں اور لغزشیں ہوئیں جو زوال کا سبب بنیں، تاکہ موجودہ اور مستقبل کے حکمران اس سے سبق حاصل کریں اور ان غلطیوں کا اعادہ نہ ہونے دیں۔ مغلوں کے دورِ عروج پر تو بہت کچھ لکھا گیا ہے لیکن ان کے دورِ زوال کی تاریخ پر بہت کم مؤرّخوں نے توجہ دی ہے۔ مجھے اس بات پر بےحد مسرّت ہے کہ پروفیسر عزیز احمد چودھری نے اس کمی کو بڑی حد تک پورا کر دیا ہے۔ اس مضمون پر ان کی گرفت بڑی مضبوط ہے اور انھوں نے پاکستان میں موجود تاریخی مواد سے کما حقہٗ فائدہ اٹھایا ہے۔ مجھے اُمید ہے کہ یہ کتاب علمی و ادبی حلقوں میں یکساں مقبول ہو گی۔
پروفیسر محمد اسلم
(استاذ شعبہ تاریخ، پنجاب یونیورسٹی، لاہور)