{"product_id":"pothohar-khitta-e-dil-rubaa-2nd-edition","title":"POTHOHAR: KHITTA-E-DIL-RUBAA (2ND EDITION) ,   پوٹھوہار : خطۂ دل ربا","description":"\u003cp\u003e(NOTE: The Book cover may vary if published by different companies.)\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003eAuthor:  SHAHID SIDDIQUI\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003eCategories:  \u003ca href=\"https:\/\/booksvilla.com.pk\/collections\/urdu-books\"\u003eUrdu\u003c\/a\u003e , \u003ca href=\"https:\/\/booksvilla.com.pk\/collections\/history\"\u003eHistory\u003c\/a\u003e , \u003ca href=\"https:\/\/booksvilla.com.pk\/collections\/short-stories\"\u003eShort Stories\u003c\/a\u003e\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003ePages:  336\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003ePublisher: Book Corner\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003eCover: Softcover\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003eBook description :\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003e\u003cspan\u003eپوٹھوہار قدیم تاریخ کے دامن میں ایک ایسا جھلملاتا خطہ ہے جس کی چمک دمک کو زمانے کا اُلٹ پھیر بھی کم نہ کر سکا۔ یہ اونچے نیچے ٹیلوں، سرسبز کھیتوں، شاداب درختوں اور آزاد ہواؤں کا دل رُبا خطہ ہے جہاں ہر موڑ پر تاریخ کے نیلم ومرجان بکھرے ہوئے ہیں۔ میں پوٹھوہار کی انھی سحر انگیز ہواؤں میں پیدا ہوا، یہیں پلا بڑھا اور پھر ہمیشہ کے لیے اس کے حُسن کا اسیر ہو گیا۔ یہ کتاب محض تحریروں کا مجموعہ نہیں بلکہ راولپنڈی اور پوٹھوہار سے میرے عشق اور جنون کا احوال ہے۔ یہ ان گلی، کوچوں، عمارتوں، قلعوں، حویلیوں اور دل بروں کی کہانیاں ہیں جو ہمیشہ میرے ساتھ رہے۔ یہ راولپنڈی اور پوٹھوہار کے ان سربستہ گوشوں کا احوال ہے جن کے طلسم نے مجھے اپنا اسیر بنا لیا اور جنھیں دیکھنے کا تجسس ایک بے انت تلاش میں بدل گیا۔ یہ تاریخ کی کتاب نہیں، ان منظروں کا بیان ہے جنھیں میری آنکھوں نے دیکھا اور جن کا لمس میری روح نے محسوس کیا۔ کہتے ہیں حیرت کا یہ سفر ہے کہ ختم ہی ہونے میں نہیں آتا۔ کتنے ہی اَن دیکھے، اَن چھوئے مقام اپنی بانہیں پھیلائے مجھے اپنی طرف بلا رہے ہیں اور مجھے ان کی پکار پر جانا ہے۔ مجھے پوٹھوہار کے آسمانوں میں بکھرے خوش نما رنگوں کو کشید کرنا ہے۔ ان فضاؤں میں پھیلے طلسمات کو دل و جاں میں اتارنا ہے۔ اس مٹی کے ذروں میں بکھرے تاریخ کے لعل و مرجان کو سمیٹنا ہے۔ یہ پوٹھوہار کی مٹی کا مجھ پر قرض ہے جس کی سحر انگیز فضاؤں نے مجھے پروان چڑھایا اور جس کی مہکتی مٹی میں مجھے ہمیشہ کے لیے سو جانا ہے۔\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003c\/p\u003e","brand":"SHAHID SIDDIQUI","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":43102023549110,"sku":"","price":1125.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0568\/1794\/2710\/files\/IMG-20230106-WA0042_2.jpg?v=1714974997","url":"https:\/\/booksvilla.com.pk\/products\/pothohar-khitta-e-dil-rubaa-2nd-edition","provider":"Booksvilla.pk","version":"1.0","type":"link"}