{"product_id":"peshawar-awargi-1","title":"Peshawar Awargi |پشاور آوارگی","description":"\u003cp\u003e(NOTE: The Book cover may vary if published by different companies.)\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003eAuthor: \u003cspan\u003eMustansar Hussain Tarar\u003c\/span\u003e\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003eCategories:  \u003ca href=\"https:\/\/booksvilla.com.pk\/collections\/urdu-books\"\u003e\u003cspan\u003eUrdu\u003c\/span\u003e\u003c\/a\u003e\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003ePages: 231\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003ePublisher: Sang-e-meel\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003eCover: Hardback\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003eBook description :\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003eجیسے ’’دیوسائی‘‘۔۔۔ ایک بادل ہے، ایک ریچھ ہے، ایک ُپھول ہے۔۔\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003eاور جیسے ’’راکھ‘‘ دریائے سوات کا ایک سلیٹی منظر ہے، چوک چکلا ہے، کامران کی بارہ دردی ہے، قادر آباد جھیلیں ہیں۔۔\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003e ایسے ہی پشاور ہے۔۔\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003e ایک قدیم پیانو، پہلی جنگ عظیم کی نشانی، جس کے سٹول پر براجمان ایک لڑکی، بیتھوون کی سِمفنی، ’’ ُمون لائٹ سناٹا‘‘ بجارہی ہے۔۔\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003e سوا دو ہزار برس قدیم عظیم کنشک کی نایاب صندوقچی ہے جو میرے سامنے میز پر دھری ہے اوراُس پر ابھرے ہوئے چہرے ُمجھے حیرت سے تکتے ہیں کہ یہ کون ہے جو ہماری ہزاروں برسوں کی تنہائی میںُ مخل ہونے کے لئے آگیا ہے۔۔\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003e دوموٹرسائیکل کیرئر جن پر کپڑے کے تھان تہہ در تہہ لدے ہوئے ہیں اور اُن پر سلیٹی رنگ کے شٹل کاک برقعوں میں روپوش دو خواتین براجمان ہیں، جیسے حنوط ہوچکی ہوں۔۔\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003e گور گٹھڑی کے مندر میں شیوا کا شاندار ِلنگ اپنے سیاہ ماتھے پر ُسرخ ِتلک لگائے ایستادہ ہے۔۔\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003e سیٹھی حویلی کی چھتوں پر سرشام کہکشاں اتر رہی ہے اور اُس کے آنکھیں جھپکتے ستارے دمکتے جاتے ہیں۔۔\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003e ’’نہ رشوت لیتا ہے نہ بے ایمان ہوتا ہے۔۔ یہ عشق کمبخت تو عمران خان ہوگیا ہے‘‘ ایک ٹرک کے پیچھے لکھا ایک شعر۔۔\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003e ایک ِسکھ بھرے بازار میں اپنے چھوٹے سے بیٹے کے کیسوں میں کنگھی کررہا ہے، شائد جوئیں بھی نکال رہا ہے۔۔\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003eمحلہ خداداد میں دلیپ کمار کے کھنڈر ہوچکے آبائی گھر میں دو سالخوردہ دیمک زدہ الماری بے آسرا پڑی ہے جس میں چھوٹا یوسف چوری ُچھپے پیسے جمع کرتا تھا۔۔ دو روز پیشتر بارشوں کی تاب نہ لاکر اُس بوسیدہ کمرے کی چھت بھی گر گئی تھی جہاں دلیپ کمار کا جنم ہوا تھا۔۔\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003eایک بوڑھا اُزبک نقش و نگار والا بابا پوپلے ُمنہ سے مسکراتا ّقصہ خوانی کی بھیڑیں سامان سے لدی ایک ریڑھی دھکیل رہا ہے۔۔\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003eعلی مردان خان کی رُوح اپنے شالیمارسے دور اپنی مقبرہ نما رہائش گاہ کے عظیم گنبد میں بھٹک رہی ہے۔۔\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003eشاہ رُخ خان کے آبائی مکان سے ّمتصل اُس کے والد کا بانسوں کاگودام ہے جس کی کسی ایک سیڑھی پر چڑھتا وہ ناموری کی ُبلندیوں پر پہنچا۔۔\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003e پنج تیرتھ کے اجڑے مندر کے آس پاس وہ یادگار مہابھارت تالاب تھے جو پانڈئوں سے منسوب تھے۔۔\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003e پرتھوی راج کپور کی شاندار مسمار ہوتی آبائی حویلی میں اُس کی گرجدار آواز گونجتی تھی۔۔ یلغار ہو۔۔ جہاں راج کپور پیدا ہوا اُس کمرے کے کواڑ سے کان لگاکر ُسنئے، ’’آوارہ ہوں‘‘ کی دُھن سنائی دینے لگتی ہے۔۔\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003e ایک نیلی آنکھوں والا دراز قامت لڑکا بال شانوں پر بکھرائے، بہت سنگھار والا اِک ادائے دلبری سے ایسے چلا جارہا ہے کہ اُس پر فدا ہوا جاسکتا تھا۔۔\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003eقدیم پیانوں کے سٹول پر بیٹھی لڑکی ’’مون لائٹ سناٹا‘‘ کی دُھن بجائے چلی جاتی ہے۔۔\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003e بس ایسا ہے پشاور۔۔\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003e منظر ُیوں چشم زدن میں کوندتے ہیں، بس پل دو پل کے لئے اور پھر اوجھل ہوجاتے ہیں۔۔\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003eاوجھل تو نہیں ثبت ہوجاتے ہیں میرے ذہن کی سکرین پر۔۔ اور یہ دھندلائیں گے نہیں جب تک میرا آخری ُسورج غروب نہیں ہوجاتا، تب بھی یہی محسوس ہوگا کہ بس پل دو پل ہوئے جب یہ منظر اوپر تلے نقش ہوتے چلے گئے۔۔ اور تب بھی ’’مون لائٹ سناٹا‘‘ کی دُھن سنائی دیتی چلی جائے گی جب تک حیات کی چاندنی ہمیشہ کے لئے ُبجھ نہیں جاتی۔۔\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003eبس ایسا ہے پشاور۔\u003c\/p\u003e","brand":"Mustansar Hussain Tarar","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":44123831828662,"sku":null,"price":1020.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0568\/1794\/2710\/files\/975cc60e-84d5-41f5-8c1f-40528be8fa76.jpg?v=1754480584","url":"https:\/\/booksvilla.com.pk\/products\/peshawar-awargi-1","provider":"Booksvilla.pk","version":"1.0","type":"link"}