{"product_id":"pakistan-taleem-aur-ikeesvin-sadi-3rd-edition","title":"PAKISTAN, TALEEM AUR IKEESVIN SADI (3RD EDITION) ,  پاکستان، تعلیم اور اکیسویں صدی","description":"\u003cp\u003eAuthor:  \u003cspan\u003e \u003c\/span\u003eSHAHID SIDDIQUI\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003eCategories:  Urdu , \u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003ePages:  288\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003ePublisher: \u003cspan\u003e \u003c\/span\u003eBook Corner\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003eCover: Hardcover\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003eBook description :\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003e\u003cspan\u003eڈاکٹر شاہد صدیقی پاکستان کے ممتاز ماہرِ تعلیم ہیں جو گزشتہ تین دہائیوں سے تواتر سے پاکستان میں تعلیم کے مختلف پہلوؤں پر تحقیقی مضامین لکھ رہے ہیں۔ زیرِ نظر کتاب اپنی نوعیت کی منفرد دستاویز ہے جس میں مصنف نے پاکستان کے حوالے سے اکیسویں صدی کے تعلیمی چیلنجز کا جا ئزہ لیا ہے اور اس حوالے سے قابلِ عمل سفارشات پیش کی ہیں۔ پاکستان میں تعلیم جیسے اہم موضوع میں دلچسپی رکھنے والے ہرشخص کو اس کتاب میں اپنی دلچسپی کا مواد ملے گا۔ یہ نہ صرف اساتذہ، طلبہ اور تعلیمی سربرہان کے لیے ایک اہم کتاب ہے بلکہ سیاست دانوں، بیوروکریٹس، میڈیا پرسنز اور عام لوگوں کے لیے بھی ایک اہم دستاویز ہے جس کا مطالعہ پاکستان میں تعلیم کو اکیسویں صدی کے تناظر میں سمجھنے کے لیے ضروری ہے۔\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eڈاکٹر طارق رحمان\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003e( ڈین فیکلٹی آف ایجوکیشن بیکن ہاؤس، نیشنل یونیورسٹی لاہور)\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eپاکستان میں تعلیم کے موضوع پر لکھنے والے بہت کم ہیں۔ خاص طور پر ایسے لوگ جن کو تعلیم کے شعبے کا ذاتی تجربہ بھی ہو۔ یہ دونوں خصوصیات ڈاکٹر شاہد صدیقی صاحب کی شخصیت کا حصّہ ہیں۔ ڈاکٹر شاہد صدیقی گزشتہ چار دہائیوں سے مختلف حیثیتوں میںتعلیم کے شعبے سے وابستہ ہیں اور ’’پاکستان، تعلیم اور اکیسویں صدی‘‘ ان کے تجربے کا نچوڑ ہے۔ اس کتاب میں تعلیم کے تمام اہم پہلوؤں پر بحث کی گئی ہے۔ تعلیم کے مقاصد سے لے کر پاکستان میں تعلیم کی صورتحال کا تجزیہ کیا گیا ہے اور مسائل کے حل کے لیے تجاویز دی گئی ہیں۔ کتاب کی خاص بات اس میں شامل مختصر اور جامع مضامین، عام فہم زبان اور سادہ اسلوب ہے۔ یوں یہ کتاب ایک دلچسپ اور Readable دستاویز ہے۔ وہ لوگ جو تعلیم کے مسائل کو اکیسویں صدی کے تناظر میں دیکھنا اور نئے امکانات سے آگاہ ہونا چاہتے ہیں ان کے لیے یہ ایک انتہائی اہم کتاب ہے۔\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eفیصل باری\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003e( ڈین سکول آف ہیومینیٹیز اینڈ سوشل سائنسز ،لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز لاہور)\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eہائیڈیگر کے نظریے میں معمولی سا ردّ وبدل کرتے ہوئے کوئی یہ کہہ سکتا ہے کہ کتابیں اپنے مصنّفین کے توسط سے بات کرتی ہیں نہ کہ مصنف کتابوں کے توسط سے۔ ڈاکٹر شاہد صدیقی کی کتاب ’’پاکستان، تعلیم اور اکیسویں صدی‘‘ کے حوالے سے یہ بات سوفیصد درست معلوم ہوتی ہے۔ شاہد صدیقی کا شمار ان لوگوں میں ہوتا ہے جو تعلیم کے موضوع پر انگریزی اور اردو میں ایک طویل عرصے سے مسلسل لکھ رہے ہیں۔ ان کی تازہ کتاب ’’پاکستان، تعلیم اور اکیسویں صدی‘‘ میں پاکستان کے تعلیمی مسائل کا تفصیل سے علمی اور تحقیقی جائزہ لیا گیا ہے۔ یہ اُردو میں اپنی نوعیت کی ایک منفرد کتاب ہے جو نہ صرف اکیسویں صدی کے تناظر میں تعلیمی مسائل کا جائزہ لیتی ہے بلکہ ان کے حل کے لیے قابلِ عمل تجاویز بھی پیش کرتی ہے۔ کتاب اپنے مواد اور اسلوب کی بدولت طلبہ، اساتذہ اور پالیسی سازوں کے لیے یکساں اہمیت رکھتی ہے۔\u003c\/span\u003e\u003c\/p\u003e","brand":"SHAHID SIDDIQUI","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":43115833163958,"sku":"","price":1125.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0568\/1794\/2710\/files\/653f48f11491a1698646257.jpg?v=1715160423","url":"https:\/\/booksvilla.com.pk\/products\/pakistan-taleem-aur-ikeesvin-sadi-3rd-edition","provider":"Booksvilla.pk","version":"1.0","type":"link"}