{"product_id":"neelahatain","title":"Neelahatain  | نیلاہٹیں","description":"\u003cp\u003eAuthor: \u003cspan\u003eNeelam Ahmad Bashir\u003c\/span\u003e\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003eCategories:  \u003ca href=\"https:\/\/booksvilla.com.pk\/collections\/urdu-books\"\u003e\u003cspan\u003eShort Stories\u003c\/span\u003e\u003c\/a\u003e\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003ePages: \u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003ePublisher: Sang_e_meel\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003eCover: Hardback\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003eBook description :\u003c\/p\u003e\n\u003cp style=\"text-align: right;\"\u003eلوحِ دل نہ ر کھ خالی کوئی داستان لِکھ دے۔\u003c\/p\u003e\n\u003cp style=\"text-align: right;\"\u003eمیرے افسانوں کی کلیات آپ کے ہاتھوں میں ہے، گویا کہ کام ختم ہو گیا ہے ۔مگر مجھے ایسا کیوں لگتا ہے کہ کام تمام نہیں بلکہ شروع ہی ہوا ہے۔ وقت کے سمندر کنارے ریت میں پاؤں جماۓ کھڑی ہوں، چاہتی ہوں کہ نشان دیر تک قائم رکھ سکوں ۔کار جہاں دراز ہے،سومیرا جی چاہتا ہے اپنی آخری سانس تک حرف کی محبت میں قید ، حیرت وحسرت حیات میں گم نئی سے نئی کہانی کی تلاش میں سرگرداں ، زندگی کی ٹیڑھی میڑھی پگڈنڈیوں پر چلتی چلی جاؤں اور لکھتی رہوں حکایات خونچکاں ،اور بات لمبی سے لمبی ہوتی چلی جاۓ ۔\u003c\/p\u003e\n\u003cp style=\"text-align: right;\"\u003eتمام عمر کہانی کو ہمجولی بنا کر ساتھ رکھا مگر اپنے دل کا افسانہ نہ کہہ سکی سمجھتی رہی کہ میں کہانی کو  لے کر چل رہی ہوں جبکہ کہانی خود مجھے لے کر چل رہی تھی ۔ میں تو بس اس جادوگرنی کا اک معمولی سامعمول تھی۔ ہر نفس کی ایک اپنی کتھا، ایک منفرد،انوکھی سی داستان ہوتی ہے، جس میں وہ جنم لیتا ،سانس کھینچتا ،اور پھر فنا کے پاتال میں اتر کر دفن ہو جاتا ہے۔\u003c\/p\u003e\n\u003cp style=\"text-align: right;\"\u003eکہانی زندگی کا بھنور ہے، گرداب ہے، سمجھ میں نہ آنے والا ایک معمہ ہے ۔ایک کہانی کار کو اپنا ہنر دکھانا ہوتا ہے کہ وہ بھنور میں چراغ کیسے جلائے تا کہ سمندر میں روشنی ہو اور کشتی بان راستہ نہ بھولیں ۔خواہش یہی ہے کہ مجھے کہانی کے چرخے پر بیٹھی ،کہانیاں بننے ،کاتنے والی کے طور پر ہی جانا جاۓ ۔ یہ پہچان ہی میرا اعزاز ہے ۔تاوقتیکہ سمندر کی ایک منہ زورموج اٹھے اور میرے  مضبوطی سے جمے قدموں کے نشان مٹا دے۔ باقی رہ جاۓ کہانی۔\u003c\/p\u003e\n\u003cp style=\"text-align: right;\"\u003eنیلم احمد بشیر\u003c\/p\u003e","brand":"Neelam Ahmad Bashir","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":43682188099766,"sku":"","price":2550.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0568\/1794\/2710\/files\/MajmuaNeelamAhmedBashir17-2021-923045.webp?v=1734691501","url":"https:\/\/booksvilla.com.pk\/products\/neelahatain","provider":"Booksvilla.pk","version":"1.0","type":"link"}