Description
Author: Shakir Hussain Shakir
Categories: History
Pages: 379
Publisher: Sang_e_meel
Cover: Hardback
Book description :
اس کتاب میں بہت سے موضوعات ایسے ہیں جن پر آپ پہلی مرتبہ بہت کچھ پڑھیں گے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ گزشتہ دس برسوں میں ملتان پر ملتان ٹی ہاؤس کے پلیٹ فارم سے بہت شاندار کام ہوا جو ’’مقالاتِ ملتان‘‘ کی شکل میں محفوظ ہو چکا ہے۔ گزشتہ کئی برسوں سے ملتان پر نت نئے انداز سے کام ہو رہا ہے لیکن اس کے باوجود ابھی بھی ملتان کی تاریخ میں بہت سے ایسے گوشے موجود ہیں جن پر کام کرنے کی گنجائش ہے۔ یہ کتاب ایک طرف آپ کو آثارِ قدیمہ کی طرف لے کر جائے گی تو دوسری جانب مَیں نے کوشش کی ہے کہ اس کا اندازِ نگارش ایسا ہو کہ آپ کو پڑھتے ہوئے لگے کہ آپ ملتان کی سیر کر رہے ہیں۔ اس کتاب میں ملتان کے آثارِ قدیمہ کے حوالے سے تمام اہم جگہوں کو شامل کیا ہے اور اس مَیں اس میں کس حد تک کامیاب ہوا ہوں اس کے بارے میں پڑھنے والے ہی بتا سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ مَیں نے ملتان کے تاریخی تعلیمی اداروں کے ساتھ ساتھ یہاں کے باغات، دروازے، مزارات اور دیگر تاریخی مقامات کو اپنے قلم کے ذریعے محفوظ کر لیا ہے جن کی تصاویر ضمیر ہاشمی صاحب نے بہت ہی خوبصورت انداز میں تخلیق کی ہیں۔
اس کتاب کی ایک خوبی یہ بھی ہے کہ آپ کو اس میں بہت سے اولیائے کرام کی سوانح حیات پہلی مرتبہ پڑھنے کو ملیں گی کہ گزشتہ چار عشروں میں ملتان کے اولیائے کرام پر جو کتب شائع ہوئیں ان میں بہت سارے اولیائے کرام کی سوانح موجود نہیں تھی۔ اس سلسلے میں اولاد علی گیلانی کی کتاب ’’اولیائے ملتان‘‘ سے مَیں نے یوں استفادہ کیا کہ وہ بزرگ جن کا ذکر اب تاریخِ ملتان کی کسی کتاب میں نہیں ملتا مَیں نے اُن اولیائے کرام کے ابواب کو شامل کیا ہے۔ اس کے علاوہ ڈاکٹر زاہد علی واسطی جب روزنامہ نوائے وقت ملتان کے ’’روہی رنگ ایڈیشن‘‘ میں ’’دیکھ لیا ملتان‘‘ کے نام سے قسط وار کتاب لکھ رہے تھے تو پڑھنے والوں کو اندازہ نہیں تھا کہ ہر وقت سرکاری ملازمت میں مصروف رہنے والے ملتان کی محبت میں ایک شاندار تاریخ لکھ رہے ہیں۔ وہ اقساط بعد میں ’’دیکھ لیا ملتان‘‘ کی شکل میں کتابی صورت میں شائع ہوئیں تو دیکھتے ہی دیکھتے اس کے کئی ایڈیشن شائع ہو گئے۔ ان کے انتقال کے بعد ’’دیکھ لیا ملتان‘‘ کا نام تبدیل کر کے پبلشر نے نئی کتاب شائع کی تو وہ کتاب بھی آج کل مارکیٹ سے غائب ہے۔ جن دنوں میری کتاب ’’ملتان عکس و تحریر‘‘ شائع ہوئی اُنہی دنوں نامور سفرنامہ نگار، دانشور اور تاریخ دان محمد داؤد طاہر کی کتاب ’’ارمغانِ ملتان‘‘ بھی منظرِ عام پر آئی۔ انہوں نے بھی اپنی کتاب کے چند ابواب میں آثارِ قدیمہ پر قلم اٹھایا لیکن بہت سے آثارِ قدیمہ ایسے تھے جن کو مضمون کی صورت محفوظ کرنا ضروری تھا۔ سو اس کتاب کی شکل میں ہم نے کوشش کی ہے کہ ہم آپ کو ملتان قدیم و جدید کی سیر تصاویر اور تحریر کے ذریعے کروا دیں۔ اگرچہ ابھی بھی بہت سی عمارتیں اور ادارے ایسے ہیں جن پر لکھا جا سکتا ہے وہ موضوعات ہم آنے والے مؤرخین پر چھوڑتے ہیں تاکہ وہ اپنے انداز سے ملتان کی تاریخ، ثقافت، ادب، آثار پر روشنی ڈال سکیں۔
یہ کتاب کبھی منظرِ عام پر نہ آتی اگر ضمیر ہاشمی ملتان پر تصاویر نہ بناتے اور برادرم افضال احمد اس کو اتنے خوبصورت انداز سے شائع کرنے کی حامی نہ بھرتے۔ اس کے ساتھ مؤرخینِ ملتان کا بھی شکریہ جنہوں نے ملتان کی محبت میں اپنے اپنے دور میں اس کی تاریخ لکھی جو کتابوں کی صورت میں محفوظ ہوئی جو آج بھی ہمارے لیے کسی اثاثے سے کم نہیں۔ اگر مؤرخین ملتان پر قلم نہ اُٹھاتے تو شاید ملتان کے بہت سے پہلو ہم سب سے پوشیدہ رہتے۔ میرا ملتان اب آپ کے ہاتھوں میں ہے اس کو پڑھیں۔ اس کی خوشبو کو محسوس کریں۔ اس کے اندازِ نگارش میں اگر آپ کو کوئی چاشنی محسوس ہو تو جان لیجئے گا یہ سب کچھ ضمیر ہاشمی کے اصرار پر وجود میں آئی۔ میرا خیال ہے کہ ہم نے ملتان کے ساتھ ایک نئے انداز سے محبت کا اظہار کیا ہے جس میں تاریخ کے ساتھ ساتھ آپ کو یہاں کے باسی بھی بھاگتے دوڑتے ہوئے دکھائی دیں گے۔ یہ شہر ہمیں آباد ہوا اچھا لگتا ہے۔ آئیے آنے والے صفحات میں اس شہر کی سیر کریں جو آپ کو دونوں ہاتھ پھیلائے کہہ رہا ہے:
مَیں ملتان ہوں!
Refund Policy
We have a 5-day return policy, which means you have 5 days after receiving your item to request a return.
CONDITIONS FOR RETURN :
- To be eligible for a return, your item must be in the same condition that you received it, unworn or unused, with tags, and in its original packaging.
- You’ll also need the receipt or proof of purchase.
please let us know within 7 days of delivery in order for us to replace the product for you with no extra cost.
VALID REASON TO RETURN AN ITEM:
- Delivered product is damaged (i.e. destroyed or broken such as torn pages or damaged binding.)
- Delivered product is incorrect (they have received the book(s) they did not ask for.)
NOTE: Please note that after this time, no request for returns will be entertained. Therefore, it is highly recommended that once you receive your parcel, open it immediately and inspect the book(s), so any requests for returns can be made in time. If you are not satisfied with the quality of a book, you may return it for a full refund on the book's price. Please note that delivery charges are non-refundable.
FOR MORE INFO/INQUIRIES
EMAIL: books.villa0518@gmail.com.
WHATSAPP: +92 334 4334741
INSTAGRAM: booksvilla4u
FACEBOOK: booksvilla
Refunds
We will notify you once we’ve received and inspected your return, and let you know if the refund was approved or not. If approved, you’ll be automatically refunded on your original payment method. Please remember it can take some time for your bank or credit card company to process and post the refund too.