Description
Author: Mahboob Kaashmiri
Pages: 160
Publisher: Book Corner
Cover: Hardcover
Book description :’کیفیت‘‘، محبوب کاشمیری کی کتاب کا نام تو ہے ہی، یہ وہ وصفِ خاص بھی ہے جس نے اُن کے کلام کی قدر بڑھا دِی ہے۔ وہ جانتے ہیں کہ غزل کہتے ہوئے جسے سب سے پہلے پہنچنا چاہیے وہ موضوعات یا مضامین کی طرفیں نہیں، کیفیت کی جہتیں ہیں۔ یہ وہ عطا ہے جو کم کم کسی کا مقدر ہوا کرتی ہے۔ یہ وصفِ خاص انھیں عطا ہوا ہے جس نے ان کے متنوع مضامین میں اثرانگیزی بڑھا دی ہے۔ محبوؔب کاشمیری کی غزل کو عصری حسیت اور انسانی تعلقات کی شاعری کہا جاسکتا ہے۔ سماجی رشتوں اور مصروفیتوں میں بندھے جکڑے فرد کی اُداسی اور تنہائی سے معاصر انسان کے المیے کی تصویر بنتی ہے۔ زمینی خداؤں کی اس دُنیا کے انسان کے خواب اس کی آنکھوں سے بہہ چکے ہیں۔یہ دُنیا بھی عجیب دشتِ وحشت ہے کہ قیس سے نہیں ،آج کے انسان سے منسوب ہے۔ ایسے انسان سےجو حرف حرف جھڑتے دیمک زدہ شماروں جیسا ہو گیا ہے۔
محبوب کا شمیری، غزل کی مستحکم اور جادو اثر روایت کو محبوب رکھ کر کیفیت کے حرفِ کُن اور حرفِ رواں و سادہ سے اس میں نیا پن اور تازگی پیدا کر لیتے ہیں جس کے سبب اُن کی غزل ہمیں بھی محبوب ہو گئی ہے۔ انھوں نے عطارؔ کی ’’منطق الطیر‘‘ کے اُردو ترجمے کی تسہیل و تکمیل جیسا گراں قدر کام کر رکھا ہے اور یہ اُن کی شاعری کا تیسرا مجموعہ ہے۔ مجھے یقین ہے کہ دوسری کتب کی طرح ’’کیفیت‘‘ کی غزلیں بھی اُن کے تخلیقی وقار میں اضافے کا سبب ہو جائیں گی۔
(محمد حمید شاہد)
محبوب کاشمیری کا محبوب میدان غزل گوئی ہے۔ وہ غزل بہت سہولت سے کہتے ہیں۔ معاملاتِ حُسن و عشق ہوں یا دُنیاداری کے مسائل، تذکرئہ ہجر و وصال ہو یا زمانے کی نیرنگی، وہ نہایت بےساختہ انداز میں مصرع سازی کرتے ہیں۔ یہی بےتکلف انداز ان کا اختصاص ہے۔ وہ کشفِ ذات اور دروں بینی کو بہت پُراثر پیرائے میں مضمون کرتے ہیں۔ ان کی غزلوں میں سلاست اور روانی ہے۔ مضامین کا تنوع ہے۔ وہ اگر اپنی ذات سے ہم کلام ہوتے ہیں تو کائنات کی پنہائی میں ستاروں سے بھی مکالمہ کرتے ہیں۔ محبوب کاشمیری زمانۂ طالبِ علمی سے شعر و ادب کی دُنیا کا حصّہ ہیں۔ وہ پنجاب میڈیکل کالج کے میگزین ’’پرواز‘‘ کے ایڈیٹر تھے اور 1998ء میں چیف ایڈیٹر بنے۔ تعلیم سے فارغ ہونے کے بعد جب انھوں نے عملی زندگی میں قدم رکھا تو شاعری کا اثاثہ ان کے ہمراہ تھا۔ سخن آرائی ان کی پہلی محبّت ہے۔ میں انھیں ’’کیفیت‘‘ کی اشاعت پر دلی مبارک پیش کرتا ہوں۔
(ڈاکٹر وحید احمد)
Refund Policy
We have a 5-day return policy, which means you have 5 days after receiving your item to request a return.
CONDITIONS FOR RETURN :
- To be eligible for a return, your item must be in the same condition that you received it, unworn or unused, with tags, and in its original packaging.
- You’ll also need the receipt or proof of purchase.
please let us know within 7 days of delivery in order for us to replace the product for you with no extra cost.
VALID REASON TO RETURN AN ITEM:
- Delivered product is damaged (i.e. destroyed or broken such as torn pages or damaged binding.)
- Delivered product is incorrect (they have received the book(s) they did not ask for.)
NOTE: Please note that after this time, no request for returns will be entertained. Therefore, it is highly recommended that once you receive your parcel, open it immediately and inspect the book(s), so any requests for returns can be made in time. If you are not satisfied with the quality of a book, you may return it for a full refund on the book's price. Please note that delivery charges are non-refundable.
FOR MORE INFO/INQUIRIES
EMAIL: books.villa0518@gmail.com.
WHATSAPP: +92 334 4334741
INSTAGRAM: booksvilla4u
FACEBOOK: booksvilla
Refunds
We will notify you once we’ve received and inspected your return, and let you know if the refund was approved or not. If approved, you’ll be automatically refunded on your original payment method. Please remember it can take some time for your bank or credit card company to process and post the refund too.