{"product_id":"insan-ki-manzil","title":"INSAN KI MANZIL | انسان کی منزل","description":"\u003cp class=\"mb-3 w-100\" data-mce-fragment=\"1\"\u003e\u003cstrong\u003eAuthor: \u003c\/strong\u003eMAULANA WAHEED UD DIN KHAN\u003c\/p\u003e\n\u003cp data-mce-fragment=\"1\"\u003e\u003cstrong\u003eCategories:\u003c\/strong\u003e\u003cspan data-mce-fragment=\"1\"\u003e \u003c\/span\u003eCHARACTER BUILDING\u003c\/p\u003e\n\u003cp class=\"mb-3 w-100\" data-mce-fragment=\"1\"\u003e\u003cstrong\u003ePublisher:\u003c\/strong\u003e\u003cspan data-mce-fragment=\"1\"\u003e \u003c\/span\u003eBook Corner\u003c\/p\u003e\n\u003cp class=\"mb-3 w-100\" data-mce-fragment=\"1\"\u003e\u003cstrong\u003ePages:\u003c\/strong\u003e 144\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003e\u003cstrong\u003eCover:\u003c\/strong\u003e hardback\u003c\/p\u003e\n\u003cp style=\"text-align: left;\"\u003e\u003cstrong\u003e﻿Book Description:\u003c\/strong\u003e \u003c\/p\u003e\n\u003cp style=\"text-align: right;\"\u003e\u003cspan\u003eآغازِ کلام\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eانسانی وجود ایک مکمل وجود ہے۔ تاہم اس کے دو حصے ہیں- مادی وجود اور روحانی وجود۔ مادی وجود سے مراد انسان کا ظاہری جسم ہے اور روحانی وجود سے مراد اس کی داخلی شخصیت؛ دونوں ہی حصے اپنی جگہ پر اہم ہیں؛ مگر دونوں کی حیثیت ایک دوسرے سے مختلف ہے۔\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eموجودہ زمانے میں جو تمدنی ترقیاں ہوئی ہیں اس نے انسان کی مادی حصے کے لیے بہت زیادہ سامان فراہم کیا ہے۔ اس کے بعد انسان کی خارجی شخصیت کی ڈویلپمنٹ میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ خارجی شخصیت کی خوشنمائی، اس کی صحت مندی اور اس کی راحتوں اور آسائشوں میں اتنی زیادہ ترقی ہوئی ہے جو اس سے پہلے تاریخ کے کسی دور میں نہیں ہوئی تھی۔\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eمگر جہاں تک انسان کی داخلی شخصیت کی بات ہے اس میں برعکس طور پر؛ کوئی قابل لحاظ ترقی نہ ہو سکی۔ یہ کہنا صحیح ہو گا کہ انسان کی داخلی شخصیت ایک قسم کے فاقہ (Starvation) میں مبتلا ہے۔ ظاہری طور پر خوشنما جسموں کے اندر ایک غیر صحت مند روح چھپی ہوتی ہے۔\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eانسانی شخصیت کے اس تضاد کو سمجھنا اور اس کا حل دریافت کرنا بہت ضروری ہے۔ ورنہ انسان کی حیثیت جنگل کے اس جانور کی ہو جائے گی جو ہرا ہرا چارہ کھا کر جسمانی طور پر فربہ ہو گیا ہو لیکن اندر سے وہ ایک حیوانی وجود کے سوا اور کچھ نہ ہو۔\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eانسان کو اس بحران سے بچانا فوری طور پر ضروری ہے۔ اس بحران کا سب سے زیادہ سنگین پہلو یہ ہے کہ انسان کی جسمانی فیکلٹی تو خوب کام کر رہی ہے مگر اس کی دماغی فیکلٹی تقریباً معطّل پڑی ہوئی ہے۔ انسان اپنے جسم کے نظام ہضم میں خوراک ڈالتا ہے اور اس کے ہضم کا نظام سرگرم ہو کر اس کو کامیابی کے ساتھ گوشت اور خون میں کنورٹ کرتا ہے۔\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eاسی طرح انسان کا دماغ بھی فطرت کا ایک معجزاتی کارخانہ ہے۔ دماغ یہ صلاحیت رکھتا ہے کہ وہ خارجی معلومات کا تجزیہ کر کے ان سے اعلیٰ نظامِ افکار بنائے۔ وہ حکمت کے اعلیٰ مرتبے کو حاصل کرے؛ مگر انسانی دماغ کا یہ معجزاتی کارخانہ موجودہ زمانے میں اپنا کام بہت کم کر پایا ہے۔\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eاسی محرومی کا سبب یہ ہے کہ آج کے انسان کے پاس اپنے جسم کے تقاضے پورے کرنے کا وقت ہے مگر اس کے پاس اپنے ذہن کے تقاضے پورے کرنے کا وقت نہیں۔ آج کا انسان اعلیٰ حقائق پر سوچنے سے معذور ہے۔ آج کے انسان کے پاس کتابوں کے مطالعے کا وقت نہیں۔ حالاںکہ کتابوں کے مطالعے کا مطلب ہے تاریخ کے اعلیٰ انسانوں کی صحبت میں بیٹھنا اور ان سے تبادلۂ خیال کرنا اور اس طرح اپنے ذہنی ارتقا (Intellectual Development) کا سامان کرنا۔\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eزیرنظر کتاب کا مقصد اسی ضرورت کی طرف انسان کو متوجہ کرنا ہے۔ اس کا مقصد یہ ہے کہ انسان اپنے وجود کے جسمانی حصے کی ضرورت کو پورا کرنے کے ساتھ اپنے وجود کے دوسرے حصے کے تقاضے بھی پورے کرے۔ دونوں اعتبار سے وہ اپنی شخصیت کو ترقی یافتہ شخصیت (Developed Personality) بنانے کا اہتمام کرے۔ وہ اپنی ہستی کے پوٹنشل کو پوری طرح واقعہ بنا سکے۔\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eوحیدالدین\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003e۲۵ نومبر ۲۰۰۵ء\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eنئی دہلی\u003c\/span\u003e\u003c\/p\u003e","brand":"MAULANA WAHEED UD DIN KHAN","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":40122520469686,"sku":"","price":700.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0568\/1794\/2710\/products\/IMG-20220628-WA0036.jpg?v=1656482168","url":"https:\/\/booksvilla.com.pk\/products\/insan-ki-manzil","provider":"Booksvilla.pk","version":"1.0","type":"link"}