{"product_id":"geo-jaani","title":"GEO JAANI ,  جیو جانی","description":"\u003cp\u003e(NOTE: The Book cover may vary if published by different companies.)\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003eAuthor:   ARIF ANIS\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003eCategories:  \u003ca href=\"https:\/\/booksvilla.com.pk\/collections\/urdu-books\"\u003eUrdu\u003c\/a\u003e\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003ePages: 304\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003ePublisher:  \u003cspan\u003e \u003c\/span\u003eBook Corner\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003eCover: Softcover\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003eBook description :\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003e\u003cspan\u003eعارف انیس کی، کورونا کی وبا کے دوران، برطانیہ میں انسانیت کے لیے سرانجام دی گئی خدمات ہم سب کے لیے مشعل راہ ہیں۔\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003e(ملکہ الزبتھ دوم، برطانیہ )\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eنئے پاکستان میں ہمیں ایسے ہی پاکستانی چاہییں جو آخری راؤنڈ تک کھڑ ے رہ سکتے ہیں۔\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003e(عمران خان، سابق وزیراعظم پاکستان)\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003e’’میں کر سکتا ہوں اور کر گزرنے کا درست وقت یہی ہے۔‘‘ پاکستانی نوجوانوں کے لیے اس سے خوبصورت پکار کیا ہو سکتی ہے۔\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003e(یوسف رضا گیلانی، سابق وزیر اعظم پاکستان)\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eمیں عارف انیس کی علم، ادب، پاکستان اور سمندر پار پاکستانیوں کے لیے خدمات پر انھیں خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003e(عارف علوی، صدر پاکستان)\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eعارف انیس نے پردیسی پاکستانیوں کے پاکستان کے لیے خوابوں کو اپنی بھرپور نثر کے زورپر ایک لَے میں ڈھال دیا ہے۔ خدا کرے کہ پاکستان، اس خواب کی تکمیل کر سکے جو بیرونِ وطن پاکستانی اس کے بارے میں دیکھتے ہیں۔\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003e(سرورچوہدری، سابق گورنر پنجاب)\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eعارف انیس اپنی فلاسفی، کتابوں اور گفتگو کے ذریعے اپنے لیے، ہمارے لیے، پوری دنیا کے لیے امکانات کے دروازے کھولتا ہے۔\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003e(ٹونی ایبٹ، آسٹریلین وزیراعظم)\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eمیں عارف انیس کی شکر گزار ہوں کہ انھوں نے مجھے اتنی نامور پاکستانی خواتین اور ان کی عزم و ہمت سے بھرپور کہانیوں سے روشناس کرایا۔\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003e(تھیریسا مے، برطانوی وزیراعظم)\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eہم اُمید کا دیا بجھا دیتے ہیں۔ محنت سے جی چراتے ہیں، سچ کو فراموش کر دیتے ہیں، جستجو کو پسِ پُشت ڈال دیتے ہیں لیکن عارف انیس کہتا ہے کہ زندگی کے گلستان میں بہار اس وقت آئے گی جب امید، محنت، سچ اور جستجو کی کونپلیں پھوٹیں گی۔ اس کی کچھ باتیں آبِ زر سے لکھی جانے کے قابل ہیں ۔\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003e(ڈاکٹر محمد امجد ثاقب، چیئرمین ’اخوت‘)\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eعارف انیس اپنے قلم سے ہمیں یہ پیغام بھی دیتا ہے کہ زندگی کے غیر متوقع اور مشکل حالات سے گھبرانا نہیں چاہیے کیونکہ یہی وہ اوزار ہیں جو عام انسان کو خاص بنا دیتے ہیں ۔\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003e(وینیسا اوبرائن، معروف مصنّفہ \/ کوہ پیما \/ گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ ہولڈر)\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eعارف انیس اپنی تحریروں میں ان شخصیات کی کہانیاں بیان کرتا ہے جنھوں نے طوفانی موجوں میں بھی اپنے سفر کو برقرار رکھا۔ شاندار بات یہ ہے کہ عارف انیس نے دنیا کے ٹاپ سی ای اوز کے ساتھ سالوں کام کیا اور بہت سارے سوالوں کے جوابات حاصل کیے۔\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003e(ریمنڈ اوران، نیویارک ٹائم ٹاپ ٹین بیسٹ مصنف)\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eمیرا نام کیٹی پیری ہے اور آئی ایم پاسیبل!\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003e(کیٹی پیری، بین الاقوامی شہرت یافتہ امریکی گلوکار اور پرفارمر)\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eجو لوگ اپنی زندگی بدلنا چاہتے ہیں، عارف انیس کا لکھا اور بولا گیا ان کے لیے اکسیر ہے۔\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003e(جیک کین فیلڈ، نیو یارک ٹائمز بیسٹ سیلر اور گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ یافتہ مصنف)\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eعارف انیس کو پاکستان پر فخر ہے۔ پاکستان کو بھی اپنے اس ذہین بیٹے پر فخر ہونا چاہیے۔\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003e(ٹونی بوزان، ’’مائنڈ میپنگ‘‘ کا مؤجد اور عالمی شہرت یافتہ برطانوی مصنف)\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eعارف انیس انسانی نفسیات کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی امور کا بھی رمز شناس ہے۔\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003e(پروفیسر سٹیون کوہن، بروکنگز انسٹی ٹیوٹ، امریکا)\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eعارف انیس نے مجھ سمیت اَن گنت لوگوں کی زندگیوں کو انسپائر کیا اور انھیں، ان کا بہترین ڈھونڈنے میں رہنمائی کی۔\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003e(سٹیفنی ہل، مس یورپ اور مس ورلڈ رنراپ)\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eعارف انیس نے نہ صرف مغرب کو سمجھا ہے بلکہ اس کی چکا چوند سے خیرہ ہوئے بغیر اس کے اندازِ فکر کو بھی سمجھا ہے جس پر اس کی ساری عمارت استوار ہوئی ہے۔ بہت کم لوگوں کی رسائی ان زاویوں تک ہوتی ہے جہاں سے عارف انیس نے انھیں دیکھا اور ہمیں دِکھایا ہے۔\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003e(امجداسلام امجد، شاعر \/ ادیب)\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eعارف انیس کی تحریر میں بہت پکڑ ہے اور وہ ایک اچھے داستان گو کی طرح اپنے قاری کو طلسم ہوش رُبا کی مختلف بھول بھلیوں کو مختلف زاویوں سے روشناس کراتا ہے۔\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003e(مستنصر حسین تارڑ، سفرنامہ نگار \/ ناول نگار)\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eعارف انیس کی تحریریں بامعنی، شگفتہ اور خیال افروز ہیں اور آنے والے کئی برسوں میں زندہ رہنے والی ہیں۔ ان کی نثر پر گرفت باکمال ہے۔\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003e(عطاء الحق قاسمی، سینئر صحافی \/ کالم نگار)\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eعارف انیس ایک ’’خواب زادہ‘‘ ہے۔ اس نے جو اپنے لیے سوچا، اس کے لیے کوہ کنی کی اور اپنے سپنے پورے کیے۔ اسے دنیا کی بڑی پارلیمنٹس میں، اقوام متحدہ میں، بین الاقوامی اقتصادی فورم جیسی جگہوں پر دنیا کے بڑوں اور سربراہانِ مملکتوں کے درمیان دیکھ کر ہمیں اپنی موجودگی کی خوشی ہوتی ہے۔ اسے دیکھ کر واقعی لگتا ہے کہ سپنے، سچّے ہو سکتے ہیں۔ اللہ کرے کہ پاکستان کے لیے اس کے خواب بھی پورے ہوں۔\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003e(عامر خاکوانی، معروف مصنف \/ کالم نگار \/ تجزیہ نگار)\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eاگر آپ کسی محیّر العقول کارنامے کو سرانجام دینے کے بارے میں سوچ رہے ہیں اور کوئی راہ سجھائی نہیں دے رہی تو عارف انیس کو پڑھیں۔\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003e(کرسٹیان بیکر، مصنفہ ’’فرام ایم ٹی وی ٹو مکہ‘‘)\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eعارف انیس کا ’’آئی ایم پاسیبل‘‘ اب پوری دنیا کے خواب دیکھنے والوں کا نعرہ بن چکا ہے۔\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003e(برائن ٹریسی، بین الاقوامی شہرت یافتہ مصنف اور کوچ)\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eعارف انیس میرے پہلے گرو ہیں، شاید یہ کم حیرانی کی بات ہے۔ مزید حیرانی کی بات یہ ہے کہ بیس سال بعد بھی میں ان کی طرف دیکھتا ہوں اور ان سے سیکھتا ہوں، یہ کمال کی بات ہے۔\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003e(قیصر عباس، بیسٹ سیلنگ مصنف \/ عالمی شہرت یافتہ کوچ)\u003c\/span\u003e\u003c\/p\u003e","brand":"ARIF ANIS","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":43113112895670,"sku":"","price":1125.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0568\/1794\/2710\/files\/65b4a67edee331706337918.jpg?v=1715058911","url":"https:\/\/booksvilla.com.pk\/products\/geo-jaani","provider":"Booksvilla.pk","version":"1.0","type":"link"}