{"product_id":"der-saver-to-ho-jati-hai-دیر-سویر-تو-ہو-جاتی-ہے","title":"DER SAVER TO HO JATI HAI | دیر سویر تو ہو جاتی ہے","description":"\u003ch5\u003eAuthor: \u003cbdi\u003eALMAS SHABI\u003c\/bdi\u003e\u003cspan\u003e\u003cbr\u003e\u003c\/span\u003e\n\u003c\/h5\u003e\n\u003ch5\u003e\n\u003cspan\u003e\u003ca href=\"https:\/\/booksvilla.com.pk\/collections\/emeran-mayer\"\u003e\u003c\/a\u003e\u003c\/span\u003e\u003cspan\u003e\u003ca href=\"https:\/\/booksvilla.com.pk\/collections\/paul-brickhill\"\u003e\u003c\/a\u003e\u003c\/span\u003e\u003ca href=\"https:\/\/booksvilla.com.pk\/collections\/haroon-khalid\"\u003e\u003cspan\u003e\u003c\/span\u003e\u003c\/a\u003e\u003cspan\u003e\u003ca href=\"https:\/\/booksvilla.com.pk\/collections\/nancy-l-johnston\"\u003e\u003c\/a\u003e\u003c\/span\u003e\u003ca href=\"https:\/\/booksvilla.com.pk\/collections\/lincoln-peirce\"\u003e\u003cspan\u003e\u003c\/span\u003e\u003c\/a\u003eBinding: Hardback\u003c\/h5\u003e\n\u003ch5\u003eCategory: \u003ca href=\"https:\/\/booksvilla.com.pk\/collections\/urdu-books\"\u003e Urdu Books\u003c\/a\u003e  \u003c\/h5\u003e\n\u003ch5\u003e\n\u003ca href=\"https:\/\/booksvilla.com.pk\/collections\/health\"\u003e\u003c\/a\u003e\u003ca href=\"https:\/\/booksvilla.com.pk\/collections\/romance\"\u003e\u003c\/a\u003e\u003ca href=\"https:\/\/booksvilla.com.pk\/collections\/history\"\u003e\u003c\/a\u003e\u003ca href=\"https:\/\/booksvilla.com.pk\/collections\/children\"\u003e\u003c\/a\u003e\u003ca href=\"https:\/\/booksvilla.com.pk\/collections\/non-fiction\"\u003e\u003c\/a\u003e\u003ca href=\"https:\/\/booksvilla.com.pk\/collections\/historical-fiction\"\u003e\u003c\/a\u003e\u003ca href=\"https:\/\/booksvilla.com.pk\/collections\/mystery\"\u003e\u003c\/a\u003e\u003ca href=\"https:\/\/booksvilla.com.pk\/collections\/historical-fiction\"\u003e\u003c\/a\u003e\u003ca href=\"https:\/\/booksvilla.com.pk\/collections\/romance\"\u003e\u003c\/a\u003e\u003ca href=\"https:\/\/booksvilla.com.pk\/collections\/psychology\"\u003e\u003c\/a\u003e\u003ca href=\"https:\/\/booksvilla.com.pk\/collections\/historical-fiction\"\u003e\u003c\/a\u003e\u003ca href=\"https:\/\/booksvilla.com.pk\/collections\/romance\"\u003e\u003c\/a\u003e\u003ca href=\"https:\/\/booksvilla.com.pk\/collections\/religion\"\u003e\u003c\/a\u003e\u003ca href=\"https:\/\/booksvilla.com.pk\/collections\/business\"\u003e\u003c\/a\u003ePublisher: Books corner  \u003c\/h5\u003e\n\u003ch5\u003ePages: 192\u003c\/h5\u003e\n\u003ch5\u003eISBN: \u003cspan\u003e978-969-662-721-0\u003c\/span\u003e\n\u003c\/h5\u003e\n\u003ch5\u003eAbout the book:\u003c\/h5\u003e\n\u003ch5\u003e \u003cspan\u003eاحمد فراز نے کہا تھا...\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eنگار تھا نظر آیا نگارخانہ وہ\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eالماس شبی کی شخصیت کے نگارخانے میں بھی رنگ و معنی کا ایک جہاں آباد ہے۔ نثر نگاری کے میدان میں ان کے اسلوب کی چمک، شاعری کی جولاں گاہ میں ان کی معجزبیانیاں اور آواز کی دنیا میں ان کے لب و لہجے کی تازہ کاری کا ایک زمانہ معترف ہے۔ شبی کا قیام امریکا میں ہے لیکن ان کے نام اور کام کے جاننے اور ماننے والے دنیا کے ہر کونے میں موجود ہیں۔ یہ کم سواد بھی خود کو الماس شبی کے مدّاحین کی اسی فہرست میں شامل سمجھتا ہے۔ شبی کا کہنا ہے کہ\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eعشق وظیفہ، پاس ہے میرے\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eجس کو چاہوں پاگل کر دوں\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eمیں سمجھتا ہوں کہ یہ عشق وظیفہ، اصل میں ان کا یہی بےپناہ تخلیقی جوہر ہے جس کی کرشمہ سازیاں ہمیں ان کی ہر تصنیف میں نظر آتی ہیں۔ ’’دیر سویر تو ہو جاتی ہے‘‘ میں شامل ان کی شاعری آپ کے روبرو ہے۔ اسے پڑھیے، اس شاعری کی روح کو اپنی ذات کے اندروں میں سمونے کی سعی کے ساتھ... آپ خود کو میری رائے سے متفق پائیں گے۔\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003e(شعیب بن عزیز)\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eادبی دنیا کی مسافت میں الماس شبی نے کئی پڑاؤ ڈالے ہیں۔ پگ ڈنڈیوں پر سنبھلتی ہمکتی مچلتی، بڑھتی رہی اور ہمہ دم و پیہم سفر جاری رکھے ہوئے ہے۔ مشقِ سخن کی چھاؤں اور مزاولت کے گاؤں کی کچی رہ گزر سے، شہرِ سخن کی پکی سڑک تک پہنچتے پہنچتے عموماً تخلیق کاروں کا سانس پھول پھول جاتا اور دم اکھڑاکھڑ پڑتا ہے۔ بہ ایں ہمہ الماس شبی جیسے کچھ مسافرانِ حوصلہ مند، آبرو مندی کے ساتھ ثمریاب ہو ہی جاتے ہیں۔ شاعری کے کینوس پر فکر و فن کے کچے پکے رنگوں سے غزل اور نظم کی ہمہ جہت ہیئت و اصناف کے خد و خال کی نقش گری بھی کوئی کھیل یا بازیچۂ اطفال نہیں۔\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eالماس شبی نے بھی دیر سے یہ سفر جاری رکھا ہوا ہے اور یہ کہتے ہوئی اپنی شناخت بنائی کہ اس سفر میں ’’دیر سویر تو ہو جاتی ہے‘‘۔ تا ہم دیر آید درست آید کے مصداق، منہ اندھیرے سفر کا آغاز کرنے والی الماس نے بھی، دیر سے ہی سہی مگر سویر کا سورج ضرور دیکھ لیا۔\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eالماس نے شاعری کی جولان گاہ میں قلم سے،موقلم کا کام لیتے ہوئے شاعری کی مختلف اصناف و ہیئت میں بوقلمونی دکھائی ہے۔ سو اس تخلیق کار کا مستقبل، حال سے زیادہ روشن دکھائی دیتا ہے۔ اس لیے ایسی متنوع مستقبل اساس تخلیق کار کا سواگت اور استقبال تو بنتا ہے ناں... گوکہ اس منزل کے حصول اور رستے کے پیچ و خم سے الجھتے ’’دیر سویر تو ہو جاتی ہے‘‘۔ ادبی قافلے میں اس دیر آید آواز ِجرس کو خوش آمدید۔\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eخیر اندیش و قلم برداشتہ\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003e(ڈاکٹر آفتاب مضطر)\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eالماس شبی رومانی تصوف کی شاعرہ ہے، یہ تصوف ترکِ دنیا کا قائل نہیں بلکہ رشتوں کا بوجھ اٹھانے کی اخلاقیات سے جنم لیتا ہے، یہ تسبیح کے دانوں سے نہیں بلکہ سانسوں کی بے ترتیبی سے خدا کو پہچانتا ہے۔ یہ رومانی تصوف بلند مینار سے اذان نہیں دیتا بلکہ محبوب کے ہجر میں ٹوٹی ہوئی اداس بانسری سے محبت کی نوحہ گری کرتا ہے، یہ نہ تو وجد کی بلند چیخ ہے نہ ہی زہد کی سرد خاموشی، یہ محبت، اخلاق اور خودی کے اندھیروں میں سفر کرتی ہوئی وہ روشنی ہے جو کاغذ میں لپٹی ہوئی دعا پر لہجے کی صداقت کو ترجیح دیتی ہے۔ اس روشنی کا عرفان آسان نہیں یہ روشنی تو جل کر ہی حاصل ہوتی ہے۔\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eتعویذ گلے باندھ کے تم پھرتے ہی رہنا\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eجادو مرے اندازِ تکلّم کا چلے گا\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eالماس کاتصوفی رومان وہ چراغ ہے جس نے مصلحت پسند ہواؤں کے اشارے پر جلنے بجھنے سے انکار کردیا ہے۔ یہ چراغ احساسِ خودی سے روشنی کشید کرتا ہے۔ اور اسی چراغِ خودی نے الماس کی شاعری کو محبت کی شعوری جمالیات میں تبدیل کر دیا ہے۔ فکر و احساس کو محبت کی شعوری جمالیات بننے میں دیر سویر تو ہو جاتی ہے۔\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003e(ڈاکٹر طارق قمر)\u003c\/span\u003e\n\u003c\/h5\u003e","brand":"ALMAS SHABI","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":68159244337334,"sku":null,"price":1599.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0568\/1794\/2710\/files\/6ae84d7b86bea1793609083.jpg?v=1795595241","url":"https:\/\/booksvilla.com.pk\/products\/der-saver-to-ho-jati-hai-%d8%af%db%8c%d8%b1-%d8%b3%d9%88%db%8c%d8%b1-%d8%aa%d9%88-%db%81%d9%88-%d8%ac%d8%a7%d8%aa%db%8c-%db%81%db%92","provider":"Booksvilla.pk","version":"1.0","type":"link"}