{"product_id":"deo-mera-dost-illustrated","title":"DEO MERA DOST (ILLUSTRATED) | دیو میرا دوست","description":"\u003cp\u003eAuthor: \u003c\/p\u003e\n\u003ch5 class=\"mb-3 w-100\"\u003e\u003ca href=\"https:\/\/www.bookcorner.shop\/author\/roald-dahl\" class=\"pointer link-dark-blue\"\u003eROALD DAHL\u003c\/a\u003e\u003c\/h5\u003e\n\u003cp\u003eCategories:  \u003ca href=\"https:\/\/booksvilla.com.pk\/collections\/biography\"\u003eFiction\u003c\/a\u003e \u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003ePages: \u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003ePublisher: Books Corner\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003eCover: Softcover\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003eBook description :\u003cspan\u003eکبھی سوچا ہے کہ آپ کسی سیارے کے برابر ایک آڑو پر اپنے دیوہیکل کیڑے مکوڑے دوستوں کے ساتھ مہم پر نکل جائیں؟ یا کسی ایسے دیس میں جا پہنچیں جہاں صرف دیو رہتے ہوں؟ یا اپنی ظالم ہیڈ مسٹرس کے سامنے خم ٹھونک کر کھڑے ہو جائیں؟ یا گیس سے بھرے غباروں کے ساتھ کسی کو باندھ کر آسمان کی جانب اڑا دیں؟ یہ ہے رولڈ ڈال کی دنیا جہاں ہر صفحے پر نئی حیرت اور نئی دنیا موجود ہے...\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003e’’دیو میرا دوست‘‘ بچوں کے کسی خواب کی مانند حیرت انگیز طور پر مزے دار، شرارت آمیز اور پُرلطف کتاب ہے جو ہر عمر کے بچوں کو پسند آئے گی۔ رولڈ ڈال کی ہر کہانی عجیب، پُراسرار اور شاندار دنیاؤں کی طرف ایک حیرت انگیز مہم ہے جو بچوں کے تخیل کی طاقت اور صلاحیت کو وسعت بخشتی ہے۔\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003e1985ء میں اس کتاب کے جرمن ترجمے کو بچوں کے بہترین ترجمے کا ’’ڈوئیچے یوگنلٹراتور پری‘‘ اور 1991ء میں آسٹریلیا میں بچوں کی بہترین کتاب کا ’’بلبی ایوارڈ‘‘ دیا گیا۔ 2003ء میں بی بی سی نے اسے ’’ملک کی مقبول ترین کتب‘‘ میں شامل کیا۔ امریکا کی نیشنل ایجوکیشن ایسوسی ایشن نے 2007ء کے ایک جائزے میں اسے ’’بچوں کے لیے سو بہترین کتب‘‘ میں شامل رکھا۔ 2012ء میں ’’سکول لائبریری جرنل‘‘ نامی امریکی جریدے نے اسے ’’بچوں کی محبوب ترین کتب‘‘ کی فہرست میں شامل کیا۔ 2023ء میں بی بی سی کے ایک اور جائزے میں اس کتاب کو ’’بچوں کی 100 بہترین کتب‘‘ میں شامل کیا گیا۔\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eایک اندازے کے مطابق رولڈ ڈال کی دنیا بھر میں 60 سے زیادہ زبانوں میں 300 ملین کتب فروخت ہو چکی ہیں اور ہر 3سیکنڈ میں ایک کتاب فروخت ہوتی ہے۔ ’’جیمز اور دیوہیکل آڑو‘‘ اور ’’چارلی اور چاکلیٹ فیکٹری‘‘ بچوں کے لیے لکھی گئی کہانیوں میں دنیا بھر کی مقبول ترین اور سب سے زیادہ فروخت ہونے والی کتب میں شامل ہیں۔ رولڈ ڈال کی 18کتابیں ایوارڈ یافتہ مصور کوئنٹن بلیک کی سحر انگیز اور دلآویز تصاویر سے مزین ہیں۔ 1993ء میں برطانیہ کے شاہی ڈاک خانے نے بچوں کے ادب کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیے جن میں سے ایک پر ’’دیو میرا دوست‘‘ کی تصویر بنی ہے۔\u003c\/span\u003e\u003c\/p\u003e","brand":"ROALD DAHL","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":43899836072118,"sku":"","price":600.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0568\/1794\/2710\/files\/67dd26472587c1742546503.jpg?v=1744177107","url":"https:\/\/booksvilla.com.pk\/products\/deo-mera-dost-illustrated","provider":"Booksvilla.pk","version":"1.0","type":"link"}