{"product_id":"chaalay-aur-karvatein","title":"CHAALAY AUR KARVATEIN |چھالے اور کروٹیں","description":"\u003cp\u003e(NOTE: The Book cover may vary if published by different companies.)\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003eAuthor: QUDDUS SEHBAI\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003eCategories:  \u003ca href=\"https:\/\/booksvilla.com.pk\/collections\/urdu-books\"\u003eUrdu-books\u003c\/a\u003e\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003ePages: \u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003ePublisher: Books Corner\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003eCover: Hardback\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003eBook description :\u003cspan\u003eقدوس صہبائی اُس افسانوی آرٹ سے بہت کچھ دُور ہیں جس میں باتیں زیادہ ہوتی ہیں اور افسانہ کم، اکثر افسانہ نویس اس فنی مرض میں بُری طرح مبتلا ہیں۔ شاید اسی لیے مجھے قدوس صہبائی کے افسانوں کی شدید افسانویت بہت پسند ہے۔ بس وہ کہانی کہتے چلے جاتے ہیں جس میں کردار حرکت کرتے ہیں... جسمانی اور مادی حرکت... محض ذہنی ورزش نہیں... قدوس صہبائی ’’گفتار و کردار‘‘ دونوں کے غازی ہیں۔ ایک ہندوستانی ریاست (بھوپال) کے باشندے ہیں اور اسی ریاستی رعایا کے جذبات و احساسات کے ترجمان بن کر جیل بھی جا چکے ہیں اور کبھی معافی مانگ کر جیل سے چُھوٹے بھی نہیں۔ روزمرہ زندگی میں کم باتیں کرتے ہیں اور وہ بھی صاف اور بےدھڑک، پھر طُرّہ یہ کہ پٹھان ہیں، کم گو ہیں لیکن فیصلہ دو ٹوک دیتے ہیں۔ آپ یہ تمام اوصاف اُن کی کہانیوں میں بھی دیکھیں گے۔\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003e(کرشن چندر)\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eقدوس صہبائی کے افسانوں میں ایک خصوصیت یہ امتیازی درجہ رکھتی ہے کہ ایک ناقابلِ فہم فارم اور ذہنی اُلجھنوں میں ان کا قلم ان کے بعض ہم عصروں کی طرح اُلجھ اُلجھ کر افسانوں کو الفاظ کا ایک معمہ یا ایک فلسفیانہ خطبہ یا کسی پیشہ ور واعظ کی تقریر نہیں بنا دیتا، وہ تفصیلات لکھنے میں کم مشاق نہیں ہیں۔ نفسیاتی تحلیل کا بھی ان کے افسانوں میں مناسب حصہ موجود ہے لیکن قدیم افسانہ نویسی کی طرح ان کا افسانہ پلاٹ، واقعات نگاری اور نفسی تحلیل میں صحیح صحیح تکمیل تک پہنچ جاتا ہے اور ایسا شاہکار بن جاتا ہے جو ترقی پسند ادب کے لیے بھی باعثِ فخر رہے گا اور اُردو دَوامی اَدب میں بھی یادگار رہے گا۔\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003e(پروفیسر نجیب اشرف ندوی)\u003c\/span\u003e\u003c\/p\u003e","brand":"QUDDUS SEHBAI","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":44022665085110,"sku":"","price":1125.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0568\/1794\/2710\/files\/68050ad6c91011745160918.jpg?v=1748499664","url":"https:\/\/booksvilla.com.pk\/products\/chaalay-aur-karvatein","provider":"Booksvilla.pk","version":"1.0","type":"link"}