Trust Badge

15 KAHANIAN | پندرہ کہانیاں

Save 18%
filler

Price:
Sale priceRs.1,150.00 Regular priceRs.1,400.00
Stock:
In stock

Description

Author: MUSTANSAR HUSSAIN TARAR

Categories: SHORT STORIES

Pages: 255

Publisher: linkshop

Cover: hardcover

کتاب کی تفصیل: کتاب میں خاصا تنوع ہے۔ کہانیوں کا مزاج جداگانہ۔ آپ لیبل نہیں لگا سکتے مگر انسانی فطرت ہے کہ جو کچھ لمحۂ حال میں اُس کے اردگرد ہو، جن واقعات نے اُس پر اَن مٹ نقوش چھوڑے ہوں، ان کی بابت لکھی تخلیقات اسے زیادہ متاثر کرتی ہیں۔ آج ہم دہشت گردی کے عفریت کے شکنجے میں، المیے کے بعد المیہ، ایک کے بعد دوسرا سانحہ، تعصب، تفرقہ۔ ایسے میں تارڑ جیسا تخلیق کار جب اِن سانحات کوکہانیوں کا روپ دیتا ہے، تو وہ کتاب میں موجود دیگر تخلیقات کے مقابلے میں، گو اُن کی حیثیت سے انکار نہیں، ہم میں زیادہ گہرائی تک اتر جاتی ہیں۔ پھر کتاب کے سرورق پر بھی یہی رنگ ہے۔

اِس کتاب کے ابتدائیے میں مصنف نے جہاں افسانوں سے عشروں پر محیط دُوری، پھر اُن کی سمت پلٹنے کے اسباب بیان کیے، وہیں شاعری کی نسبت نثرنگاری کو گھاٹے کا سودا بھی قرار دیا۔ شاید ہر فکشن نگار خود کو اِس رائے سے متفق پائے۔

اقبال خورشید

You may also like

Recently viewed