Description
Author: IFTIKHAR AZAM
Categories: science, world fiction in urdu Novels ,translation
Pages:344
Publisher: Bookcorner
Cover: hardback
BOOK DESCRIPTION :
کچھ ناول کے بارے میں:
افتخار اعظم نے اس ناول میں بڑی خوب صورتی سے مستقبل قریب میں ممکنہ طور پر پیش آنے والی صورتِ حال کے بارے میں پیشین گوئی کی ہے۔ مستقبل قریب میں جو نئی صورتِ حال پیدا ہونے جا رہی ہے اور انسان خلا کی تسخیر اور وہاں بستیاں بسانے کے لیے کوشاں ہے، اس صورتِ حال کا بہت دلچسپ پیرائے میں احاطہ کیا ہے۔ عین ممکن ہے کہ جلد ہم آبی وسائل اور دیگر قیمتی معدنیات اور دھاتوں کے حصول کے لیے ہونے والی جنگوں کو دیکھ سکیں۔ افتخار اعظم نے مختلف کرداروں اور مقامات کا استعمال کرتے ہوئے مسحور کن فضا بنائی ہے۔ جدید سائنسی علوم خصوصاً جغرافیائی اہمیت اور خلائی مشنز کے بارے میں بیش بہا معلومات کو ناول کی صورت میں سامنے لایا گیا ہے۔ مصنف حقیقی زندگی سے قریب تر کردار اور فکشن کا استعمال کرتے ہوئے بتاتا ہے کہ یہ سب کیسے ممکن ہو پائے گا۔ میں اور میری طرح کے دوسرے سائنسی علوم کے ماہرین یقین رکھتے ہیں کہ یہ سب کچھ بہت جلد ممکن ہے اور سائنسی طور پر یہ قابلِ عمل ہے۔ فزکس کے قوانین کی روشنی میں بلند ترین مقام سے خلائی دباؤ اور کششِ ثقل کے مابین تعلق اور اس کے درست استعمال کے لیے جدید ترین راکٹ لانچ کرنا اور خلاؤں کی تسخیر عین ممکن ہے۔ امید ہے کہ اس ناول کو پڑھ کر آپ حیرت سے دوچار ہوتےہوئے محظوظ ہوں گے اور اس کوشش کو ضرور سراہیں گے۔
کچھ مصنف کے بارے میں:
افتخار اعظم برمنگھم (انگلستان) میں پیدا ہوئے۔ والدین تلاشِ معاش کے سلسلے میں ساٹھ کی دہائی میں برطانیہ آئے اور یہیں کے ہو کے رہ گئے۔ ایک بڑے خاندان کا حصہ ہونے کی وجہ سے بچپن غربت اور کسمپرسی کی حالت میں گزرا۔ دنیا کا سفر ایک خواب تھا، اللہ نے فضل کیا اور اس خواب کی تعبیر دیکھی اور نگر نگر پھرے۔ فرصت کے اوقات میں ہمیشہ مقامی اور عالمی حالات و واقعات پر توجہ دیتے رہے، خاص طور پر انگلستان کے چینل فور کی شام کی خبریں ان کی توجہ کا مرکز رہیں۔ مستقبل میں جھانکنے کا شوق انھیں ہمیشہ سے تھا، اس لیے خبروں سے مستقبل کی پیش بندی پر غوروفکر کرتے۔ بیس برس تک تعمیرات اور ریلوے کے محکمہ جات کے لیے پیشہ ورانہ خدمات انجام دیتے رہے۔ فنِ تعمیر اور عمارتوں کے نمونوں کے عمدہ پہلوؤں کا ذوق وشوق ان کے اندر رچ بس گیا۔ حال ہی میں لکھنے کی طرف طبیعت مائل ہوئی تو تحقیقی صحافت کا انتخاب کیا۔ وہ ایک ایسا لکھاری بننا چاہتے ہیں جو تحقیقی صحافت کو قارئین کے لیے دلچسپ بنادے۔
کچھ مترجم کے بارے میں:
ڈاکٹر محبوب کاشمیری پیشے کے اعتبار سے ڈاکٹر ہیں لیکن ادبی حلقوں میں اپنی ایک منفرد پہچان رکھتے ہیں۔ یکم فروری 1973ء کو صوبہ سندھ کے شہر کنری میں پیدا ہوئے۔ مقامی سکول میں ابتدائی تعلیم کے بعد شاہ عبداللطیف بھٹائی کالج میرپور خاص سے ایف ایس سی کا امتحان پاس کیا ۔ سکول کے زمانے ہی سے تخلیقی کونپلیں پھوٹنے لگی تھیں۔ نصاب سے زیادہ دوسرے مطالعے کا جنون تھا۔ شہر کی لائبریری میں کثرت سے نشست اور مطالعہ محبوب مشغلہ تھا۔ پنجاب میڈیکل کالج فیصل آباد میں پروفیشنل تعلیم کا آغاز ہوا۔ 1995ء میں دورانِ تعلیم شعبہ پنجابی کالج میگزین ’’پرواز‘‘ میں بطور ایڈیٹر اور 1998ء میں چیف ایڈیٹر کی ذمہ داری نبھائی اور اپنی علمی اور ادبی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ اردو کے علاوہ پنجابی اور سندھی کے بھی اچھے لکھاری ہیں۔ ان کا مجموعہ کلام ’’عکسِ آب‘‘ کے نام سے شائع ہو چکا ہے۔ شاعری سے وابستہ ہونے کے ساتھ ساتھ ترجمے میں بھی نام بنایا۔ فارسی شعر و ادب سے دلچسپی نے شیخ فرید الدین عطاؔر کی عظیم مثنوی ’’منطق الطیر ‘‘ پر کام کرنے کی طرف مائل کیا اور پہلی مرتبہ فارسی متن کے ساتھ مکمل نثری ترجمہ منظرِ عام پر آیا۔ آج کل میرپور (آزاد کشمیر) کے نیوسٹی ٹیچنگ ہسپتال میں بطور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔
Refund Policy
We have a 5-day return policy, which means you have 5 days after receiving your item to request a return.
CONDITIONS FOR RETURN :
- To be eligible for a return, your item must be in the same condition that you received it, unworn or unused, with tags, and in its original packaging.
- You’ll also need the receipt or proof of purchase.
please let us know within 7 days of delivery in order for us to replace the product for you with no extra cost.
VALID REASON TO RETURN AN ITEM:
- Delivered product is damaged (i.e. destroyed or broken such as torn pages or damaged binding.)
- Delivered product is incorrect (they have received the book(s) they did not ask for.)
NOTE: Please note that after this time, no request for returns will be entertained. Therefore, it is highly recommended that once you receive your parcel, open it immediately and inspect the book(s), so any requests for returns can be made in time. If you are not satisfied with the quality of a book, you may return it for a full refund on the book's price. Please note that delivery charges are non-refundable.
FOR MORE INFO/INQUIRIES
EMAIL: books.villa0518@gmail.com.
WHATSAPP: +92 334 4334741
INSTAGRAM: booksvilla4u
FACEBOOK: booksvilla
Refunds
We will notify you once we’ve received and inspected your return, and let you know if the refund was approved or not. If approved, you’ll be automatically refunded on your original payment method. Please remember it can take some time for your bank or credit card company to process and post the refund too.