Author: Sohail Taj
Categories: Personal Development Physchology Technology Social & Cultural Aspects
Pages : 166
Publisher : Books Villa
Cover : Hardback
Book Description:
میں کون ہوں؟ صرف ایک سوال نہیں بلکہ ہماری موجودہ دنیا کا سب سے پیچیدہ ضروری اور اکثر نظر انداز کیا جانے والا مکالمہ ہے۔ یہ کتاب اسی مکالمے کی کھوج ہے۔ جہاں سوشل میڈیا، ڈیجیٹل شناخت، اور ہمارے رویے ایک نئی دنیا تشکیل دے رہے ہیں۔
یہ تحریر محض ڈیجیٹل دنیا پر تنقید یا تجزیہ نہیں، بلکہ ایک دعوتِ فکر ہے۔ یہ قاری کو مجبور کرتی ہے کہ وہ سکرین کے اس پار موجود اپنی ذات کو سمجھے، اور یہ پہچانے کہ ہماری آن لائن موجودگی ہمارے اصل وجود سے کس قدر مختلف یا ہم آہنگ ہے۔
مصنف نے نہایت سادہ، مگر مؤثر زبان میں ایسے پہلوؤں کو چھوا ہے جو روز مرہ زندگی میں ہمیں گھیرے رکھتے ہیں مگر ہم انہیں نظر انداز کر دیتے ہیں جیسے خود کو بہتر دکھانے کی دوڑ، دوسروں کی رائے سے خودی کا تعین، یا جذبات کی نمائندگی ایموجیز کے ذریعے۔
یہ کتاب صرف معلوماتی نہیں بلکہ آئینہ بھی ہے۔ ایسا آئینہ جو قاری کو رک کر سوچنے، سوال اٹھانے، اور شاید اپنے طرزِ زندگی پر نظرِ ثانی کی دعوت دیتا ہے۔