{"title":"Shan-ul-haq Haqui","description":"","products":[{"product_id":"bhagwad-gita-readings-classics","title":"Bhagwad Gita | بھگود گیتا (Readings Classics)","description":"\u003ch5\u003eAuthor: \u003ca href=\"https:\/\/booksvilla.com.pk\/collections\/shan-ul-haq-haqui\"\u003eShan-ul-haq Haqui\u003c\/a\u003e\n\u003c\/h5\u003e\n\u003ch5\u003eBinding: SOFTBACK\u003c\/h5\u003e\n\u003ch5\u003eCategory: \u003ca href=\"https:\/\/booksvilla.com.pk\/collections\/religion\"\u003eRELIGION\u003c\/a\u003e\n\u003c\/h5\u003e\n\u003ch5\u003ePublisher: READINGS\u003c\/h5\u003e\n\u003ch5\u003ePages: 188\u003c\/h5\u003e\n\u003ch5\u003eISBN: \u003cspan\u003e9786275100867\u003c\/span\u003e\n\u003c\/h5\u003e\n\u003ch5\u003eAbout the book:\u003c\/h5\u003e\n\u003ch5\u003e \u003cspan\u003eسنسکرت میں لکھا ہندومت کا مقدس الہامی صحیفہ بھگود گیتا یا شریمد بھگود گیتا (الوہی نغمہ ) اٹھارہ ابواب اور سات سو شلوک پر مشتمل کرشن جی اور ارجن کا طویل مکالمہ ہے۔ یہ کتاب دراصل مہا بھارت کے ابواب 23 تا 40 کا حصہ ہے جو الگ سے شائع ہوتی ہے۔ مہا بھارت کی مشہور جنگ میں پانڈوؤں کے ہاتھوں ظالم کو روؤں کو شکست فاش ہوتی ہے۔ دنیا کی ہر معروف زبان میں گیتا کے تراجم ہو چکے ہیں اور اس کا متن اور پیغام دنیا کے ہر کونے میں پہنچ چکا ہے۔ گیتا کے اردو تراجم کی تعداد بھی پچاس سے زائد ہے جن میں نظیر اکبر آبادی ، مولانا حسرت موہانی، یگانہ چنگیزی اور خواجہ دل محمد وغیرہ کے تراجم معروف ہیں۔ بھگود گیتا کا زیر نظر منظوم اردو تر جمعہ جناب شان الحق حقی نے اصل سنسکرت متن کے ایک ایک لفظ کو سامنے رکھ کر پانچ انگریزی ترجموں کی مدد سے کیا ہے۔ اس کاوش کے لیے اٹھائی گئی کھکھیڑ کا اجمالی تذکرہ اُن کے ابتدائیے عرض مترجم میں موجود ہے۔ اس کا مطالعہ بتاتا ہے کہ یہ ترجمہ مختلف اہم تراجم سے آزادانہ استفادے اور متن کی تفہیم، تعبیر و تفسیر و تشریح کا نچوڑ ہے اور اُن میں پائے جانے والے اسقام کی نشان دہی اور صحیح بھی کرتا ہے۔ چنانچہ جناب حقی کا کیا ہوا بھگود گیتا کا منظوم اردو ترجمہ اب تک کا سب سے اچھا اور تنقیدی ایڈیشن (Critical Edition) ہے۔ کسی بھی کلاسیکل متن کے مثالی اردو ترجمے کے لیے یہ ترجمہ ایک قابل فخر کام ہے۔ شعر کو درست پڑھنا موزونی طبع پر منحصر ہے نہ کہ علم عروض کے فہم پر۔ اردو کے شاعروں محققین ، طلبہ اور اساتذہ کو بھگود گیتا کا منظوم اردو ترجمہ اس لیے بھی پڑھنا چاہیے کہ اس میں دیگر ذولسانی ترجمہ جاتی خوبیوں کے ساتھ ساتھ انھیں بطور خاص جناب حقی کے شعری مزاج ، آرٹ اور کرافٹ سے آشنائی ہوگی ۔ ۔\u003c\/span\u003e\n\u003c\/h5\u003e","brand":"Shan-ul-haq Haqui","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":44889572212918,"sku":null,"price":599.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0568\/1794\/2710\/files\/9786275100867_1.webp?v=1770351536"}],"url":"https:\/\/booksvilla.com.pk\/collections\/shan-ul-haq-haqui.oembed","provider":"Booksvilla.pk","version":"1.0","type":"link"}