Description
Author: ANNIE ERNAUX
Binding: PAPERBACK
Category: AUTOBIOGRAPHY
Publisher: BOOKSCORNER
Pages: 133
ISBN: 978-969-662-640-4
About the book:
اینی ارنویکم ستمبر 1940ء میں لیل بون، نارماندی، فرانس میں پیدا ہوئیں۔ تقریباً بیس سے زائد فکشن اور خود نوشتوں کی مصنفہ اینی ارنو کو بہت سے ناقدین فرانس کی سب سے اہم معاصر ادیبہ قرار دیتے ہیں۔انھیں ان کی بےباک اور انتہائی ذاتی نوع کی تحریروں کے لیے سراہا جاتا ہے جو سماجی ناہمواری، طبقاتی تقسیم، یادداشت اور نسوانی تجربے کو ایک منفرد اور سادہ اسلوب میں دریافت کرتی ہیں۔ ان کا کام، جو اکثر خودنوشت اور سماجی تاریخ کا امتزاج ہوتا ہے ایک طاقتور ادبی قوت سمجھا جاتا ہے اور جسے عالمی سطح پر پذیرائی حاصل ہوئی۔ انھیں 2022ء کا نوبیل انعام برائے ادب دیا گیا۔ نوبیل کمیٹی کے مطابق، ’’ان کی تحریروں میں ’کلینکل‘ باریکی ہے اور ذاتی صدمات اور اجتماعی یادداشت کو چیرنے کی ایسی صلاحیت بھی جو اُن کے کام کو منفرد بناتی ہے۔‘‘ اس کے علاوہ انھوں نے اپنی کتاب "A Man's Place" پر Prix Renaudot اور اپنے مجموعی کام کے اعتراف میں Marguerite Yourcenar Prize بھی حاصل کیا۔ حالیہ برسوں میں انھیں International Strega Prize، Prix Formentor، French-American Translation Prize اور Warwick Prize for Women in Translation سے بھی نوازا گیا— یہ آخری اعزاز ان کی کتاب "The Years" کے لیے تھا، جو Man Booker International Prize کے لیے بھی شارٹ لسٹ کی گئی تھی۔ ارنو ایک مختصر، غیرجذباتی اور اکثر بےرحم نثر استعمال کرتی ہیں تاکہ اپنی زندگی کا تجزیہ کر سکیں۔ یہ ’کلینکل درستی‘ انھیں ذاتی تجربات کو اس انداز میں بیان کرنے کی اجازت دیتی ہے کہ وہ بیک وقت ذاتی بھی ہوں اور آفاقی بھی— قربت اور فاصلہ دونوں کا امتزاج۔ ان کا کام فرانس میں طبقاتی تقسیم پر مرکوز ہوتے ہوئے یہ بھی دکھاتا ہے کہ یہ تقسیم خواتین پر کیسے اثر انداز ہوتی ہے۔ وہ اس شرمندگی اور بیگانگی کو دریافت کرتی ہیں جو طبقاتی تبدیلی سے جنم لیتی ہے اور محنت کش طبقے کی جدوجہد کو اجاگر کرتی ہیں۔ ان کی کتابیں "The Years"، "Happening"، "A Woman's Story" اور "Simple Passion" عالمی شہرت رکھتی ہیں اور کئی زبانوں میں ترجمہ ہو چکی ہیں۔
---
انور سِن رائے شاعر، ناول نگار اور مترجم ہیں۔ ان کی شاعری کے پانچ مجموعے شائع ہوئے ہیں۔ دو ناولوں کے مصنف ہیں۔ انھوں نے گیتانجلی شری کے ناول ’’ریت سمادھی‘‘، محمود درویش، ایڈونس اور پابلو نیرودا کی منتخب نظموں کو اُردو میں منتقل کیا۔ ان کا تعلق بہاول نگر سے ہے لیکن پیدا خیرپور ٹامیوالی میں ہوئے۔ ان کا ابتدائی بچپن ریاست بہاولپور اور پنجاب میں گزرا اور گیارہ سال کی عمر سے کراچی میں ہیں۔ 1974ء میں اُردو صحافت کا باقاعدہ آغاز کیا اور 2015ء میں بی بی سی اُردو سے ریٹائر ہوئے۔ اس سے پہلے وہ اُردو کے بڑے اخبارات سے بھی منسلک رہے لیکن وہ زیادہ اہم اُن چار روزناموں کو سمجھتے ہیں جن کے وہ بنیاد گزار ایڈیٹر رہے۔ کراچی میں شام کی صحافت کو نئی اور ایسی صاف ستھری صحافت سے متعارف کرایا کہ کراچی میں ان کا نکالا ہوا اخبار خواتین ہاکر بھی فروخت کرنے لگیں۔ 1976ء سے وہ عذرا عباس کے شریکِ حیات ہیں۔ اب لندن اور کراچی میں رہتے ہیں اور سارا وقت پڑھنے لکھنے میں گزارتے ہیں۔
Refund Policy
We have a 5-day return policy, which means you have 5 days after receiving your item to request a return.
CONDITIONS FOR RETURN :
- To be eligible for a return, your item must be in the same condition that you received it, unworn or unused, with tags, and in its original packaging.
- You’ll also need the receipt or proof of purchase.
please let us know within 7 days of delivery in order for us to replace the product for you with no extra cost.
VALID REASON TO RETURN AN ITEM:
- Delivered product is damaged (i.e. destroyed or broken such as torn pages or damaged binding.)
- Delivered product is incorrect (they have received the book(s) they did not ask for.)
NOTE: Please note that after this time, no request for returns will be entertained. Therefore, it is highly recommended that once you receive your parcel, open it immediately and inspect the book(s), so any requests for returns can be made in time. If you are not satisfied with the quality of a book, you may return it for a full refund on the book's price. Please note that delivery charges are non-refundable.
FOR MORE INFO/INQUIRIES
EMAIL: books.villa0518@gmail.com.
WHATSAPP: +92 334 4334741
INSTAGRAM: booksvilla4u
FACEBOOK: booksvilla
Refunds
We will notify you once we’ve received and inspected your return, and let you know if the refund was approved or not. If approved, you’ll be automatically refunded on your original payment method. Please remember it can take some time for your bank or credit card company to process and post the refund too.
