Description
Author: Mustansar Hussain Tarar
Categories: Urdu_book
Pages: 231
Publisher: Sang_e_meel
Cover: Hardback
Book description :
یسے ’’دیوسائی‘‘۔۔۔ ایک بادل ہے، ایک ریچھ ہے، ایک ُپھول ہے۔۔
اور جیسے ’’راکھ‘‘ دریائے سوات کا ایک سلیٹی منظر ہے، چوک چکلا ہے، کامران کی بارہ دردی ہے، قادر آباد جھیلیں ہیں۔۔
ایسے ہی پشاور ہے۔۔
ایک قدیم پیانو، پہلی جنگ عظیم کی نشانی، جس کے سٹول پر براجمان ایک لڑکی، بیتھوون کی سِمفنی، ’’ ُمون لائٹ سناٹا‘‘ بجارہی ہے۔۔
سوا دو ہزار برس قدیم عظیم کنشک کی نایاب صندوقچی ہے جو میرے سامنے میز پر دھری ہے اوراُس پر ابھرے ہوئے چہرے ُمجھے حیرت سے تکتے ہیں کہ یہ کون ہے جو ہماری ہزاروں برسوں کی تنہائی میںُ مخل ہونے کے لئے آگیا ہے۔۔
دوموٹرسائیکل کیرئر جن پر کپڑے کے تھان تہہ در تہہ لدے ہوئے ہیں اور اُن پر سلیٹی رنگ کے شٹل کاک برقعوں میں روپوش دو خواتین براجمان ہیں، جیسے حنوط ہوچکی ہوں۔۔
گور گٹھڑی کے مندر میں شیوا کا شاندار ِلنگ اپنے سیاہ ماتھے پر ُسرخ ِتلک لگائے ایستادہ ہے۔۔
سیٹھی حویلی کی چھتوں پر سرشام کہکشاں اتر رہی ہے اور اُس کے آنکھیں جھپکتے ستارے دمکتے جاتے ہیں۔۔
’’نہ رشوت لیتا ہے نہ بے ایمان ہوتا ہے۔۔ یہ عشق کمبخت تو عمران خان ہوگیا ہے‘‘ ایک ٹرک کے پیچھے لکھا ایک شعر۔۔
ایک ِسکھ بھرے بازار میں اپنے چھوٹے سے بیٹے کے کیسوں میں کنگھی کررہا ہے، شائد جوئیں بھی نکال رہا ہے۔۔
محلہ خداداد میں دلیپ کمار کے کھنڈر ہوچکے آبائی گھر میں دو سالخوردہ دیمک زدہ الماری بے آسرا پڑی ہے جس میں چھوٹا یوسف چوری ُچھپے پیسے جمع کرتا تھا۔۔ دو روز پیشتر بارشوں کی تاب نہ لاکر اُس بوسیدہ کمرے کی چھت بھی گر گئی تھی جہاں دلیپ کمار کا جنم ہوا تھا۔۔
ایک بوڑھا اُزبک نقش و نگار والا بابا پوپلے ُمنہ سے مسکراتا ّقصہ خوانی کی بھیڑیں سامان سے لدی ایک ریڑھی دھکیل رہا ہے۔۔
علی مردان خان کی رُوح اپنے شالیمارسے دور اپنی مقبرہ نما رہائش گاہ کے عظیم گنبد میں بھٹک رہی ہے۔۔
شاہ رُخ خان کے آبائی مکان سے ّمتصل اُس کے والد کا بانسوں کاگودام ہے جس کی کسی ایک سیڑھی پر چڑھتا وہ ناموری کی ُبلندیوں پر پہنچا۔۔
پنج تیرتھ کے اجڑے مندر کے آس پاس وہ یادگار مہابھارت تالاب تھے جو پانڈئوں سے منسوب تھے۔۔
پرتھوی راج کپور کی شاندار مسمار ہوتی آبائی حویلی میں اُس کی گرجدار آواز گونجتی تھی۔۔ یلغار ہو۔۔ جہاں راج کپور پیدا ہوا اُس کمرے کے کواڑ سے کان لگاکر ُسنئے، ’’آوارہ ہوں‘‘ کی دُھن سنائی دینے لگتی ہے۔۔
ایک نیلی آنکھوں والا دراز قامت لڑکا بال شانوں پر بکھرائے، بہت سنگھار والا اِک ادائے دلبری سے ایسے چلا جارہا ہے کہ اُس پر فدا ہوا جاسکتا تھا۔۔
قدیم پیانوں کے سٹول پر بیٹھی لڑکی ’’مون لائٹ سناٹا‘‘ کی دُھن بجائے چلی جاتی ہے۔۔
بس ایسا ہے پشاور۔۔
منظر ُیوں چشم زدن میں کوندتے ہیں، بس پل دو پل کے لئے اور پھر اوجھل ہوجاتے ہیں۔۔
اوجھل تو نہیں ثبت ہوجاتے ہیں میرے ذہن کی سکرین پر۔۔ اور یہ دھندلائیں گے نہیں جب تک میرا آخری ُسورج غروب نہیں ہوجاتا، تب بھی یہی محسوس ہوگا کہ بس پل دو پل ہوئے جب یہ منظر اوپر تلے نقش ہوتے چلے گئے۔۔ اور تب بھی ’’مون لائٹ سناٹا‘‘ کی دُھن سنائی دیتی چلی جائے گی جب تک حیات کی چاندنی ہمیشہ کے لئے ُبجھ نہیں جاتی۔۔
بس ایسا ہے پشاور۔۔
Refund Policy
We have a 5-day return policy, which means you have 5 days after receiving your item to request a return.
CONDITIONS FOR RETURN :
- To be eligible for a return, your item must be in the same condition that you received it, unworn or unused, with tags, and in its original packaging.
- You’ll also need the receipt or proof of purchase.
please let us know within 7 days of delivery in order for us to replace the product for you with no extra cost.
VALID REASON TO RETURN AN ITEM:
- Delivered product is damaged (i.e. destroyed or broken such as torn pages or damaged binding.)
- Delivered product is incorrect (they have received the book(s) they did not ask for.)
NOTE: Please note that after this time, no request for returns will be entertained. Therefore, it is highly recommended that once you receive your parcel, open it immediately and inspect the book(s), so any requests for returns can be made in time. If you are not satisfied with the quality of a book, you may return it for a full refund on the book's price. Please note that delivery charges are non-refundable.
FOR MORE INFO/INQUIRIES
EMAIL: books.villa0518@gmail.com.
WHATSAPP: +92 334 4334741
INSTAGRAM: booksvilla4u
FACEBOOK: booksvilla
Refunds
We will notify you once we’ve received and inspected your return, and let you know if the refund was approved or not. If approved, you’ll be automatically refunded on your original payment method. Please remember it can take some time for your bank or credit card company to process and post the refund too.