Description
Author: Hamid Ateeq Sarwar
Categories: Poetry Urdu Books
Pages: 200
Publisher: Book Corner
Cover: Hardcover
Book description :حامد عتیق سرور کی شکل میں بہت دنوں کے بعد ایک ایسا شاعر سامنے آیا ہے جس کا مزاح سننے اور پڑھنے والوں کو نہ صرف بے ساختہ ہنسنے کی تحریک دیتا ہے بلکہ اُس کے اشعار میں موجود سماجی طنز، لسانی تشکیلات اور انسانی فطرت میں موجود بے ترتیبیاں بہت کچھ سوچنے پر مجبور کر دیتی ہیں۔ ان اشعار سے یہ بھی پتا چلتا ہے کہ موصوف نہ صرف بہت سی زبانوں بلکہ اُن کی اپنی اپنی مخصوص حسِ مزاح کا بھی خصوصی درک رکھتے ہیں۔
(امجد اسلام امجد)
حامد صاحب حافظ، میر، غالب، بیدل، مومن، اقبال، فیض، راشد، ناصر اور جون ایلیا کو پڑھ چکے ہیں ۔ جس کی وجہ سے سنجیدہ شاعری سے توبہ کرلی ہے اور غیر سنجیدہ شاعری کا دامن تھام لیا۔ مگر ایک انسان جو اِن شاعروں سے واقف ہو غیر سنجیدہ شاعری کیسے کر سکتا ہے۔ اس شاعری کو غیر سنجیدہ مت کہیے کہ اس سے زیادہ سنجیدہ شاعری میں نے نہیں پڑھی ۔
(انور مقصود)
مزاحیہ شاعری میں پیدا ہونے والے پھکّڑ پن کی وجہ سے مزاحیہ شاعری میں میری دلچسپی اکبر الٰہ آبادی، سید محمد جعفری، سید ضمیر جعفری اور ا نور مسعود تک محدود ہو کر رہ گئی تھی۔ مشاعروں میں منظوم لطیفے سُن سُن کر میرے دل میں مزاح کا دروازہ بند ہو چکا تھا کہ اتنے میں ڈاکٹر حامد عتیق سرور کا پہلا مزاحیہ شاعری کا مجموعہ ’’اٹھارویں کا چاند‘‘ منظرِ عام پر آیا اور تسلی ہوئی کہ ایک مدت میں مزاح کا ایک اور مردِ میدان آگیا ہے۔ ڈاکٹر حامد عتیق سرور نے پیروڈی اور تضمین سمیت مزاح پیدا کرنے کے تمام حربے آزمائے ہیں اور اُن کے نتیجے میں اعلیٰ مزاحیہ شاعری تخلیق کی ہے۔ اب اُن کا دوسرا مجموعہ ’’مرے جن نکل گئے‘‘ کے نام سے منظرِ عام پر آ رہا ہے۔ جس طرح مشتاق احمد یوسفی کا مزاح عام آدمی کے لیے نہیں، اس کے لیے قاری کی خاص علمی سطح ضروری ہے، اسی طرح حامد عتیق سرور کے مزاح سے حظ اٹھانے کے لیے پڑھا لکھا ہونا بلکہ فارسی زبان سے آشنا ہونا بھی از حد ضروری ہے۔
(عباس تابش)
Refund Policy
We have a 5-day return policy, which means you have 5 days after receiving your item to request a return.
CONDITIONS FOR RETURN :
- To be eligible for a return, your item must be in the same condition that you received it, unworn or unused, with tags, and in its original packaging.
- You’ll also need the receipt or proof of purchase.
please let us know within 7 days of delivery in order for us to replace the product for you with no extra cost.
VALID REASON TO RETURN AN ITEM:
- Delivered product is damaged (i.e. destroyed or broken such as torn pages or damaged binding.)
- Delivered product is incorrect (they have received the book(s) they did not ask for.)
NOTE: Please note that after this time, no request for returns will be entertained. Therefore, it is highly recommended that once you receive your parcel, open it immediately and inspect the book(s), so any requests for returns can be made in time. If you are not satisfied with the quality of a book, you may return it for a full refund on the book's price. Please note that delivery charges are non-refundable.
FOR MORE INFO/INQUIRIES
EMAIL: books.villa0518@gmail.com.
WHATSAPP: +92 334 4334741
INSTAGRAM: booksvilla4u
FACEBOOK: booksvilla
Refunds
We will notify you once we’ve received and inspected your return, and let you know if the refund was approved or not. If approved, you’ll be automatically refunded on your original payment method. Please remember it can take some time for your bank or credit card company to process and post the refund too.