
Description
Author: MUHAMMAD HAFEEZ KHAN
Categories: Novel
Pages:
Publisher: local
Cover: Softcover
Book description :اکیسویں صدی میں ناول کی روایت کو تاریخی، تہذیبی، سیاسی اور تمدنی سطح پر ثروت مند کرنے والوں میں سب سے اہم نام حفیظ خان کا ہے، جن کے ناولوں میں ہندوستان کے مختلف خطّوں، تہذیبوں اور تاریخ کے دھاروں میں بہتی ہوئی سچائی کو دریافت کرنے کی جو اُمنگ قاری کا دل موہ لیتی ہے وہ حفیظ خان کے تخلیقی طلسم کا نقطۂ عروج ہے۔ ان کا ناول ’’منتارا‘‘ دوسری اشاعت میں ’’بک کارنر جہلم‘‘ سے شائع ہو رہا ہے۔ یقیناً ناول کی مقبولیت میں امر شاہد اور گگن شاہد کا بھی اہم حصّہ ہو گا۔ حفیظ خان کے فن کی جہتوں کو اگر سمجھا جائے تو میں نے ان کے تمام ناولوں میں بیانیہ میں بدلتے ہوئے تکنیک کے تجربوں کو محسوس کیا ہے۔ وہ ہر ناول میں کہانی کہنے کے مزاج کا پینترا بدل دیتے ہیں۔ یہ صفت ایک زرخیز تخلیقی دانش کا ہی کرشمہ ہوتا ہے۔ ’’منتارا‘‘ ہماری تاریخ، ہماری انتظامی زندگی کی ناکامیوں اور ہماری کوتاہیوں کا موزَیک ہے۔ حفیظ خان نے اپنے اس ناول میں آئینہ بکف ایک مورّخ اور کہانی کار کا کردار ادا کر دیا ہے۔
(اصغر ندیم سیّد)
محمد حفیظ خان کم و بیش اپنے ہر ناول میں تاریخ یا سیاست یا دونوں کے کسی ایسے گوشے کو منتخب کرتے ہیں جو ’نازک‘ سمجھا جاتا ہے۔ ان کے ناولوں کے مطالعے سے محسوس ہوتا ہے کہ ان کے نزدیک فکشن، محض ایک دلچسپ، مربوط پلاٹ کی، تفریحی نوعیت کی کہانی لکھنا نہیں ہے (یہ کہانی بھی انھیں لکھنا آتی ہے)، بلکہ فکشن کو ایک ایسی تخیّلی، بیانیاتی سپیس تصور کرنا ہے، جو حقیقی انسانی مسائل کی مخفی پرتوں کو کھولنے اور سمجھنے کا ذریعہ بنتی ہے۔ منتارا، ہماری ہی کہانی ہے۔ ہمارے وطنِ عزیز کی اور اس کی تازہ ترین تاریخی و سیاسی صورتِ حال کی۔ اس ناول میں اگرچہ سیاسی کھیل کو اس کی باریکیوں کو پیش کیا گیا ہے، تاہم اس کے کردار مہرے بننے کے باوجود اپنی خوشی، رنج، ذلت اور بے بسی کو محسوس کرتے ہیں۔ چناں چہ یہ سیاسی ناول، کرداروں کی کئی نجی، نفسیاتی اور وجودی گرہوں کو بھی کھولتا ہے۔
(ناصر عباس نیّر)
’’منتارا‘‘ کی کہانی ایک عام سے منظر اور پس منظر میں کولمبو اور پھوکٹ کے ساحلوں پر بہت دھیمے خرام کے ساتھ نمودار ہوتی ہے۔ حسن و عشق کی چہلیں ہیں، خود سپردگیاں ہیں، ناز و نخرے ہیں، جسموں کی گہرائیوں کے بھید بھی ہیں اور بھاؤ بھی۔ یوں کہانی دھیمے دھیمے رفتار پکڑتی ہے اور حاکمیت کے بے رحمانہ اسلوب ’’ڈیپ سٹیٹ‘‘ کے منجدھار میں پہنچ کر یہ رفتار دیوانگی کی خونیں حدوں میں داخل ہو جاتی ہے۔ کہانی کی زیریں لہروں کی بو قلمونی تہ میں پڑی حیرتوں کی ریت کو اس وحشت و دہشت اور شدت کے ساتھ کھودتی ہے کہ قاری ہر ہر قدم پر خود کو نیچے ... اور نیچے دھنستا پاتا ہے۔ سیاسی جرائم کی لامتناہیّت دم لینے کی مہلت ارزانی نہیں کرتی۔ کہیں پڑھا تھا کہ قلوپطرہ کی ناک اگر ذرہ بھر مزید لمبی ہوتی تو تاریخِ عالم کچھ اور ہوتی، ’’منتارا‘‘ پڑھنے سے پہلے یہ جملہ کبھی سمجھ میں نہیں آیا تھا۔ ہر دور کی سیاسی قحبہ گیری ہو یا قلوپطرہ کی ناک، ’’منتارا‘‘ کی قلوپطراؤں کی یہاں کی سیاست پر فرماں روائی صاف دکھائی دیتی ہے۔ یہاں ’’سیاسی طوائف‘‘ کی برانڈ نیو اصطلاح اپنی تمام تر معنوی برہنگی کے ساتھ موجود ہے۔ مخدوم ناظر حیات ایک سیدھا سادہ سا حُسن پرست کردار ہے لیکن انتشاری مہاجرت نے اسے ہوس کا خانہ بدوش بنا رکھا ہے۔ ایک گرم آغوش اسے سیاسی وجاہت سے زیادہ عزیز ہے۔ حفیظ خان نے اسے بڑی ہی خوب صورتی اور مہارت کے ساتھ تیار کیا ہے۔
(انوار فطرت)
Refund Policy
We have a 5-day return policy, which means you have 5 days after receiving your item to request a return.
CONDITIONS FOR RETURN :
- To be eligible for a return, your item must be in the same condition that you received it, unworn or unused, with tags, and in its original packaging.
- You’ll also need the receipt or proof of purchase.
please let us know within 7 days of delivery in order for us to replace the product for you with no extra cost.
VALID REASON TO RETURN AN ITEM:
- Delivered product is damaged (i.e. destroyed or broken such as torn pages or damaged binding.)
- Delivered product is incorrect (they have received the book(s) they did not ask for.)
NOTE: Please note that after this time, no request for returns will be entertained. Therefore, it is highly recommended that once you receive your parcel, open it immediately and inspect the book(s), so any requests for returns can be made in time. If you are not satisfied with the quality of a book, you may return it for a full refund on the book's price. Please note that delivery charges are non-refundable.
FOR MORE INFO/INQUIRIES
EMAIL: books.villa0518@gmail.com.
WHATSAPP: +92 334 4334741
INSTAGRAM: booksvilla4u
FACEBOOK: booksvilla
Refunds
We will notify you once we’ve received and inspected your return, and let you know if the refund was approved or not. If approved, you’ll be automatically refunded on your original payment method. Please remember it can take some time for your bank or credit card company to process and post the refund too.