Author : Kiran Aftab
Category : Novel , Urdu
Pages: 555
Cover : Hardback
Book description:
ارارات ناول کی کہانی نے اپنے آغاز سے ہی مجھے اپنے ساتھ باندھ لیا تھا وجہ حزام داؤد اور حُر کا کردار اور انکے مابین ہونے والی نوک جھوک تھی۔مجھے ان کی زبانی گولہ باری اور حزام کے تاثرات بہت مزہ دیتے تھے،حر کی شخصیت کی سادگی اس کی حاضر جوابی اور حر کے کردار کی تمکنت اور مضبوطی نے مجھے اسیر کیا
لیکن جیسے جیسے کہانی آگے بڑھنے لگی ویسے ویسے مجھے حُر کے لئے حزام کی محبت کا انداز اُسکی فکر کا طریقہ دلچسپ لگنے لگا یہ بندہ جتنا سنجیدہ اور خشک مزاج تھا اتنا ہی پیارا تھا اور اس کی محبت کا انداز بہت مختلف اور پُر کشش رہا۔دوسری طرف حُر کی بےاعتنائی نے مجھے حیران کیا کہ یہ اتنی پھتر دل عورت کیسے ہے مگر جب ماضی سامنے آیا اور حر،حزام کے کردار سے منسلک راز کھلنے لگے تو مجھے حُر کا کردار مزید مضبوط لگنے لگا ویسے حُر کو اسٹرونگ لیڈی بنانے میں حزام کی تخریب کاریوں کا ہی ہاتھ ہے
حُر اور حزام کے کپل کی جاذبیت بیان سے باہر ہے بچپن سے ہی یہ کپل کافی پرکشش رہا۔ ان کی باتیں ان کی حرکتیں ان کا پیار سب بہت مختلف و منفرد انداز میں دکھایا گیا ہے۔
دیکھا جائے تو غلطی کسی کی بھی نہیں تھی دونوں ہی دشمنوں اور حالات کے ستائے ہوئے تھے۔سیاست کے داؤ پیچ کو بہت خوبصورتی سے لکھا آپ نے، ایک ایک کردار کہانی کی تفصیلات اور ایک جیسے پروفیشنل کلیشیز ،غیروں کے ساتھ ساتھ اپنوں کی دشمنی کو بہترین انداز ميں بیان کیا۔
فریال کے کردار کی جب حفصہ نے وضاحت دی تو مجھے فریال سے محبت ہو گئی۔کمال ، حسیب ، فریال ، حفصہ ، صائم ، جاذب ، صبیح ، رخشندہ اور براق ہر کردار کمال تھا اپنے اپنے مقام پر۔ اور رئیس کے کردار کی خوبیاں تو میں بیان ہی نہیں کر سکتی بہترین بہت بہترین کردار۔
حدیقہ اور اُبان کا کپل بیسٹ تھا مگر حدیقہ کے دل سے منسلک کہانی نے مجھے حیران کیا،کیا چیز تھی یہ حدیقہ زبردست ۔ اُبان نے دوستی خوب نبھائی اور اس رپورٹر کا کردار بھی کچھ الگ تھا ایک اچھا ایماندار رپوٹر۔
کہانی کے ڈائیلاگز بہت ہی عمدہ تھے خاص کر اختتام کے قریب تو آپ نے بڑی بڑی باتیں بڑی خوبصورتی سے بیان کیں۔میرے دل میں اترتے ہوئے مکالمے اتنی عمدگی ، پختگی ، اور شائستگی سے اتنی صاف ستھری کہانی لکھی آپ نے جس کی جتنی تعریف کروں کم ہے
بہت خوبصورت اینڈنگ حسین ترین کہانی سحر انگیز کردار اور کردار نگاری۔
کہانی کو بڑی ہی خوبی کے ساتھ ترتیب دیا آپ نے۔حال ہو یا ماضی کہیں پر بھی بور نہیں ہونے دیا۔ہر چیز ہر موڑ ہر رخ قابلِ تحسین ہے
خوش رہیں ہمیشہ کامیابیاں پائیں عافیت سے آمین.
تبصرہ ( بنتِ ظہیر)