Author: DR. HAROON RASHEED TABASSUM
Categories: PAKISTANIAT
Pages: 288
Publisher: book corner
Cover: hardback
Book description :
یہ کتاب دو حصوں پر مشتمل ہے ۔ پہلے حصہ میں قومی درد سے بھرپور مضامین ہیں جبکہ دوسرا معروضی حصہ قائد اعظم ، علامہ اقبال ، تحریک پاکستان اور پاکستان کی اہم معلومات پر مشتمل ہے ۔یہ کتاب ان کے جذبہ حب الوطنی کی زندہ مثال ہے ۔ انھوں نے خود کو نظریہ پاکستان اور پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کے تحفظ کے لیے وقف کر رکھا ہے ۔ بحیثیت استاد وہ اپنے طالب علموں کو وقت کی پابندی ، اصولوں کی پاس داری ، اور مثبت سوچ کا درس دیتے ہیں ۔ یہ کتاب بھی نسل نو کو ایسے ہی پیغام سے روشناس کروا رہی ہے ۔
ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم محض استاد ہی نہیں بلکہ زندگی کر ہر تعلیمی میدان میں سرگرم عمل نظر آتے ہیں ۔ اکیسویں صدی کے ایک باشعور پاکستانی استاد کی حیثیت میں سماجی ، تہذیبی ، ادبی اور نظریاتی امور پر گہری نظر رکھتے ہیںبلکہ حقیقتوں کے ترجمان ہیں اور اپنے مشاہدے پر گرد پڑنے سے پہلے اسے مضمون کی صورت میں ڈھال دیتے ہیں ۔ا ن کی تازہ ترین تصنیف ’’ پاکستان سب کے لیے ‘‘ میں انہوں نے اپنی سوچ کا آئینہ اس طرح منعکس کیا ہے کہ جس کا تاثر قاری کے دل پر آبشار بن کر گرتاہے ۔ مذکورہ کتاب میں تحریر یں ان کے داخلی کرب کی آئینہ دار پاکستانیوں کی جھولیوں کو انمول لعل وگہر سے بھرنے کی بھر پور سعی کی ہے۔
’’ پاکستان سب کے لیے ‘‘ ایک اثر انگیز مضامین پر مشتمل کتاب ہے اور علم و آگہی کا خزینہ ہے ۔ پاکستان کی تاریخ سے دلچسپی رکھنے والوں ، اساتذہ اور طلباو طالبات کے لیے ایک معلوماتی اور تاریخی کتاب ہے ۔ گو پروفیسر ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم ایک صاحب طرز ادیب ہونے کے ساتھ شعلہ نوا مقرر بھی ہیں ان کا سرمایہ ادب منفرد خصائص کی بنا پر قارئین کو دعوت فکر و نظر دیتاہے ۔
(شمشاد حسین شاہد)